#4nnسماجیات ۔nnاپنی خصوصیات/خامیاں ، پہچانیں nnآپ ، خود کو دوبدو گفتگو میں بہتر پاتے ہیں ، یا ، بڑے مجمع میں ؟nnیہ سب کرنے کی ، میں کوشش کرچکا ہوں ، اور اس میں ادراک اور خودشناسی یہی ہے ، کہ ، میں شاید دوبدو گفتگو ، کا ہی اہل ہوں وہ بھی ، بہت ہی محدود پیمانے پر ، ، بلکہ ، مرد افراد سے تو وہ بھی نہیں ۔کیوں کروں ؟ مرد سے بات کرنی ہوگی ، خود کلامی کرلوں گا، آئینہ دیکھ لوں گا، آپ میں اپنا آپ دیکھتے ہیں ، آپ خود آئینہ ہیں ، یہ والا جملہ اگر کسی مرد کے ذہن میں آیا تو ، وہ مجھ سے چند نوری سال کے فاصلےپر رہے پلیز، خیر ، مذاق برطرف۔n یہ میرا کمزور ایریا ہے ، میں گفتگو کے ہنر سے ، آشنا نہیں ، اس لیے ، لوگوں سے مل کر ، انہیں مایوس کرنے کے بجائے میں ، خود کو ، جس چیز میں بہتر کرسکتا ہوں ، اس پر فوکس رکھتا ہوں ۔
خیر، میری ذاتی کیفیات، کمزوریوں ، اور کہانیوں سے متعلق یہ تحریر نہیں ،n اس لیے ، بس یہ جان لیجیے ، کچھ لوگ میرے جیسے ہوتے ہیں ، اور کچھ اس کا یکسر الٹ ہوتے ہیں ، وہ ، سوال کرتے ہیں ، دوسروں میں دلچسپی لیتے ہیں ، انہیں ، تقاریب اور محافل کا شوق ہوتا ہے ، وہ سماجی طور پر ایکٹو ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔اس لیے ، وہ زیادہ بہتر تاثر بنا پاتے ہیں ، کیوں کہ ، وہ گفتگو کی گہرائیوں سے ، شناسا ہوتے ہیں ، انہیں ، باتوں کے موضوعات، موضوعات کی پرتیں اور ان پرتوں کو برتنا آتا ہے ۔
ایک مشق کیجیے ،
اپنی باطنی کیفیت پرغور کیجیے ، اندر کی آواز سنیے ، وہ کیا کہتی ہے ،اور در ج ذیل ، سوالوں پر غور کیجیے ۔۔
، آپ کس طرح کی انٹرایکشن ، یعنی بات چیت ، یا محافل میں جانا پسند کرتے ہیں ؟
آپ، اب تک ، زیادہ دوست کیسے بنا پائے ہیں ؟
پوسٹ – 2020-02-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد