#8nn nسماجیاتnnہر توقف ، جملے یا لفظ سے پر نہیں کیجئے ۔nnضروری نہیں ، گفتگو کے دوران ، اتفاقیہ یا فلو یعنی روانی میں بہتی ہوئی بات کے دوران ، ہونے والے مختصر وقفو ں کو ، آپ اپنے الفاظ یا جملوں سے پر کریں ۔
گفتگو، دو طرفہ سڑک ہے ، تاہم ، کبھی کبھار، کسی کی سن کر ، یہ کہہ دینا کہ ، واہ یہ تو بڑی دلچسپ یا متاثر کن بات ہے ، ٹھیک ہے ، لیکن ضروری نہیں کہ ، آپ کے پاس، ہر واقعے کی تفصیل موجودہوتو آپ شئیر بھی کریں یا نالج ہونے کے باوجود بھی رائے دیں ، یا ہر سوال کا جواب آپ کے پاس موجود بھی ہو تو ، آپ وہ ڈسکلوز بھی کریں ۔n ہرگز ہرگز، ضروری نہیں ، آپ جواب دیں بھی ۔
اس کو سمپل سمجھ لیں ،n آپ ان کی سن رہے ہیں ، وہ آپ کو سنا رہے ہیں ، بجائے اس میں اضافے کے ، آپ ، اس سے دوسرا سوال پوچھ لیں ۔سر ہلائیں ، خاموش رہیں ، nایک احتیاط
یا د رکھئیے ، کچھ لوگ ، خود پر جبر کر کے دوسروں کی سن رہے ہوتے ہیں ، دونوں فریقین کو پتا ہوتا ہے ، جو بول رہا ہے ، اگر وہ سمجھتا ہے تو وہ جانتا ہے کہ وہ مروتیں سونگھ سکتا ہے ، جو سن رہا ہے وہ جانتا ہے کہ وہ ایک حد تک ، دو ، باتونی افراد کے بیچ بیٹھ سکتا ہے ، اس کے بعد ، اسے ، اپنی ذہنی قوت ریچارج کرنے کے کے لیے ، تنہائی کی ضرورت بہرحال پڑے گی
پوسٹ – 2020-02-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد