#6nnمیٹا لرننگ – Meta Learning اور مطالعے کا تعلقnnیہ ربط/تعلق سمجھنا کچھ مشکل نہیں ، nبس یہ سمجھ لیں کہ ، nمطالعے کی بھی دو قسمیں ہوتی ہیں nnایکٹوو ریڈنگ ، یعنی فعال مطالعہ nپیسوو ریڈنگ – یعنی غیر فعال مطالعہn nایکٹوریڈنگ یعنی فعال مطالعے کا مطلب یہ ہے کہ انسان جو کچھ پڑھ رہا ہو ، وہ دانستہ طور پر ، خود کو حاضر دماغ رکھتے ہوئے ، سمجھنے ، ضم کرے ، اور جو پڑھ رہا ہے ، اس سے متعلق معلومات کی تشخیص/تجزیہ/اس کی قدر قیمت کا اندازہ کرنے اور سمجھنے کے لیے پڑھے nnپیسو ریڈنگ یعنی غیر فعال مطالعہ کیا ہوتا ہے ؟
مختصرا یہ کہ ، ایسا مطالعہ ، جس میں آپ خود میں صرف لفظ اتار رہے ہوں ، nشاید یہ جملہ پڑھ کر آپ کو سمجھ آگیا ہو کہ ، ہم لکھ کیوں نہیں پاتے ، کیوں کہ ، ہم ، پڑھنے کے لیے پڑھ رہے ہوتے ہیں ، نہ کہ سمجھنے اور ضم کرنے ، جذب کرنے ، اس کا تجزیہ کرنے کے لیے ، nصرف لفظ اتارنے ہیں ، تو بھول جائیے کہ کبھی لکھ سکیں گے nاور جو لکھیں گے وہ بے تاثر اور بے تاثیر ہوگا ، شاید مختصرالمعیاد بھی اور جلد بھول جانے والا بھی ، مطالعہ نشہ نہیں کہ ، اتر جائے ، مطالعہ ، گاڑھا تاثر ہے ، جم جانے والا جادو ہے ۔
پوسٹ – 2020-03-14
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد