#1nnوہ عادات ، جن کا خاتمہ ، ضروری اور فوری ضروری ہے nnبے شناخت نمبروں سے کال ریسیو کرنا ، اور پھر ، کون بات کررہا ہے ، اس پر وقت ضایع کرنا کہ ، بھئی آپ نے پہچانا نہیں ، اچھا بھئی ، ہمیں تو بھول گئے وغیرہ وغیرہ ، یہ چیزیں ، وائس میل میں جانی چاہیں ۔nnصبح اٹھتے ہی پہلا کام ، ای میل /سوشل میڈیا ، اور سونے سے قبل آخری کام ای میل /سوشل میڈیا یہ چھوڑ دیں ،روٹین اور نیند دونوں ٹھیک ہوجائیں گی ۔nnبغیر ایجنڈے کے لامتناہی میل ملاقات ، ضروری ہے تو ، ایجنڈا پوچھیں ، اس کی تیاری کریں ، اور کتنی دیر تک جاری رہے گی یہ طے کرلیں ۔nnدوران گفتگو ، بات سے بات ، بے سروپا مٹرگشتی ، ادھر ادھر کی کہانیاں ، نہ کریں ، نہ کرنے دیں ،
خصوصا ایسے لوگوں سے دوری اختیار کریں ، یا پھر ، مدعے کی بات کریں ، یہ سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی ، دونوں میں اپلائی کریں ۔
پوسٹ – 2020-03-20
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد