پوسٹ – 2020-08-07

خود پسندی کے ذہنی عارضے کا شکارافراد، اکثر ایسے لوگوں/تعلق کی تلاش میں رہتے ہیں، جو نسبتا نرم مزاج، بامروت اور نرم دل ہو،تاکہ جب کہ، ان کے گرد اپنی زودرنجی رونے سے معمور کہانیوںn(جن کا ہر اینگل انہیں مظلوم ثابت کرتا ہو)، کاشکنجہ کسیں تو، وہ نرم دل افراد، ان ، خفیہ خود پسند ذہنی مریضوں کو شک کا فائدہ دے کر ان سے تعلق بنا لیں، انہیں، اپنا کاندھا مہیا کردیں،
کہ شاید ، یہ واقعی مظلوم ہو، شاید ان کا رنجی رونا جائز ہو۔n کی قسم کی کہانیاں سنا کر اپنے شکنجے میں کر سکیں اور انہیں شک کا فائدہ ہو سکے کہ ہو سکتا ہے یہ واقعی مظلوم ہو
اس سے اندازہ کریں، کہ ایک لڑکی کی چھینک پہ، ہائے مرگئی، اتنے فیس بکی، بھائی کیوں جمع ہوکر کووں کی طرح کائیں کائیں شروع کردیتے ہیں۔n یا ایک گلابی مرد جب بیوی/شادی کے خلاف(مزاقا ہی سہی) باتیں کرے تو ، کونے کھدروں سے (جعلی)ہمدردیاں پسارنے والیاں کیوں برآمد ہوجاتی ہیں۔
خفیہ خود پسندی اپنی جگہ، پاکستان میں تو مروت بھی ذہنی مرض بنتی جا رہی ہے، گھر والے توجہ کو ترس رہے ہوں گے، فیس بک پہ مسیحا بنا ںیٹھا ہوگا۔
شوہر بات کرنے کو ترس رہا ہوگا، اور محترمہ، فیس بک پر ، اجی جناب کیسے مزاج، میں فکر مند ہوں، ٹائپ پوسٹس کر رہی ہوگی، مروت کی ماری۔
گھریلو ٹوٹکے دے رہی ہوگی، حکیم جالینوس کی ساڑی۔nnخیر، سچے پیار کی تو قدر ہی نہیں، اس موسم میں، میں اور میرا من بہت اداس ہیں۔ nنو باڈی لووز می۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.