یہ تحریر – ستمبر دوہزار گیارہ میں لکھی گئی تھی ، اب تو خیر مطالعہ ، نسبتا آسان ہوگیا ہے ، اچھے انٹرنیٹ اور فری پی ڈی ایفس کی بہتات کی وجہ سے ۔nn———————–n” بس یار کورس وورس کیا کرنا تها ایک سال ڈٹ کر تفریح کی لڑکیوں سے دوستی . ہوٹلنگ فلرٹنگ وغیرہ وغیرہ. “n” اچها اور وہ جو تم نے وعدہ کیا تها کہ مجهے بهی کمپیوٹر پروگرامنگ سکهاٶ گے . تو پهر کب سے آئوں تمهارے گهر. ؟”n” ابے یار !! خود کچهہ آتا ہو گا تو سکهائوں گا نا. اب تجهے بهی پتا ہے کہ ونڈوز انسٹالیشن تک کے لیے بار بار پیسے دیتا ہوں کیوں کہ خود بهی سہی سے نہیں آتی اور رسک بهی نہیں لے سکتا کہ کہیں کوئی غلطی نہ ہوجائے.”nیہ الفاظ ایک مشہور ادارے کے سابق طالب علم (جن کو علم کی کبهی طلب نہیں رہی ) کے ہیں کمپوٹر کورسز کے حوالے سے مشہور وہ ادارہ شاہراہ فیصل پر واقع ہے.nایک سالہ کمپیوٹر ڈپلومہ مکمل کرنے والے صاحب کے یہ الفاظ چیخ چیخ کر کو ایجوکیشن کا سب سے بڑا نقصان بتا رہےتهے خیر اس وقت یہ موضوع نہیں.مقصد آج آپ سے ایک تجربہ شئیر کرنا ہے خصوصا ان کے لیے جو کوئی بهی کمپیوٹر کورس اور کسی بهی قسم کا سافٹ وئیر سیکهنا چاہتے ہیں.nاگر آپ کی انگریزی ٹهیک ہے تو آج ہی برنس روڈ پر واقع اردو بازار کا چکر لگائیں اور اپنی پسند کی کوئی بهی کمپیوٹر کی کتاب خرید لایئں .nتین سو سے پندرہ سو تک کی رینج میں نہایت عمدہ کتاب بہت آسانی سے مل جائے گی.مطالعہ شروع کرنے کے لیے “بے بی اسٹیپ سٹریٹیجی” اپنا لیں یا پهر وقت اور صفحات کی تعداد مقرر کرلیں
ساتهہ ساتهہ کمپیوٹر پر پریکٹس جاری رکهیں ایک یا دو مہینے میں آپ اس قابل ہو چکے ہونگے کہ آپ کو کہیں داخلہ لے کر وہ کورس کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور اس فیلڈ میں آپ کا سرٹیفیکیٹ اور ڈگری آپ کی اسکلز اور مہارت ہوگی.nخاص طور پر اگر آپ نوکری کے حوالے سے کوئی کورس کرنا چاہیں.nدیکهیں ایک کتاب زیادہ سے زیادہ پندرہ سو روپے میں آجاتی ہے ، کمپیوٹر ،ٹی وی اور موبائل تقریبا ہر گهر میں ہوتا ہے چاہے بجلی اور آٹا نہ ہو.. ( مانتے ہیں نا ). اور کوئی بهی کورس تقریبا پندرہ سو ماہانہ سے کم نہیں ہوتا وہ بهی کم سے کم تین مہینے کا اور زیادہ سے زیادہ چار سال.. ( کمپیوٹر گریجویشن).nبس کا کرایہ اور سفر کی زحمت … کل ملا کے تین مہینے کا کمپیوٹر کورس بهی پانچ یا چهہ ہزار کا پڑ جاتا ہے مہنگائی آپ کے سامنے ہے اور ہر کلاس میں ہر استاد کا سمجهایا ہو سمجهہ بهی نہیں آتا اس کے علاوہ خود سے سوال کرنے میں بهی لوگوں کو جهجهک ہوتی ہے.nاور کتاب پر خرچہ صرف ایک بار کا وہ بهی ساری عمر کے لیے آپ کے پاس محفوظ.nتو پهر کیا خیال ہے اردو بازار چلیں ؟
یا پهرآپ نے بهی ان صاحب کی طرح لڑکیوں سے دوستی کرنی ہے کورس کے نام پر . اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا.nنوٹ :یہ مضمون ایک دوست کے ذاتی تجربے کو سننے کے بعد لکها گیا. خاص طور پر ان کے جو وسائل کی کمی کا شکار ہیں.n20 September 2011
پوسٹ – 2020-09-13
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد