پوسٹ – 2020-09-22

سات زہریلے n———nکیا آپ کی زندگی میں ایسے افراد(خواہ کتنے ہی قریبی کیوں نہ ہوں) ہیں ہے جن کی موجودگی محض آپ کی زندگی میں منفیت/ مصیبت کا باعث ہے
جن سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ،کوئی جذباتی آرام نہیں، کوئی پروفیشنل بھلائی نہیں۔
ان کی موجودگی، آپ کی زندگی سے مثبت توانائیوں کو نچوڑنے کے علاوہ کوئی معنی نہیں رکھتی۔nnاگر ایسا ہے تو،
ایسے افراد کی نشاندہی کے لیے آپ کو، درج ذیل تراکیب پر عمل کرنا پڑے گا ، اور جیسے ہی آپ کو ان نشان زد کر لیں nانہیں اپنی زندگی سے نکال باہر کیجئے ،
یا پھر ان کی زندگی سے نکل جائیں
کیوں کہ آپ بہرحال ، اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں تمام ایسے افراد شامل ہوں، جو آپ سے محبت کرتے ہوں، یا آپ کو ان سے کسی نہ کسی طور فائدہ پہنچتا ہوں.nجن کی مجلس میں آپ خود کو مضبوط تصور کرتے ہوں۔nnایسے افراد کو عرف عام میں،ٹاکسک یا قنوطی / منفیت سے ںھرے ہوئے کہا جاتا یے۔nnToxic People – زہریلے یا منفییت سے بھرے افراد کو کیسےn پہچانیں ؟nnپہلا زہریلا۔nnConversational Narcissist – خودپسندی کی انتہا کو پہنچا ہوا ،مداخلت کار، جو نا تو آپ کو بولنے دے گا نہ آپ کی بات سنے گا، نہ آپ کی رائے کو وزن دے گا، جو صرف اور صرف اپنی راےدینے اپنی بات کرنے ،اور اپنی بات کو منوانے پہ مصر رہتا ہو۔۔nnدوسرا زہریلا nnThe Straight Jacket – آپ کی رائے/معاملات کو موٹے کپڑے سےباندھ دینے والا،
ایسا شخص نہ صرف آپ کی رائے، موقف، شخصیت، ذہن بلکہ آپ کی پوری زندگی پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے ۔n یہ تب تک آپ کے ساتھ اختلاف کرتا چلا جائے گا جب تک آپ نالاں ہو کر اس سے اتفاق نہ کر لیں۔
یا مایوس ہو کر موقف ہی چھوڑ بیٹھیں۔n جیسے ہی ، جب بھی ممکن ہو ،ایسے افراد سے کنارہ کریں ورنہ،
یہ شخص آپ کی فکری آزادی، آپ کی سوچوں، اور آپ کی کیفیات کو راکھ کر دے گا۔nnتیسرا زہریلاnnجذباتی طفیلیاnn یعنی، ایسا شخص جو صرف لینے پر یقین رکھتا ہو، بدلے میں کچھ دینے پر نہیں، تعلق تو لین دین کا نام ہے ؟ رائٹ ؟nn ایسے شخص کو روحانی ویمپائر بھی کہتے ہیں، کیونکہ یہ آپ کی زندگی سے تمام کی تمام مثبت توانائی نچوڑ کر رکھ دے گا
اور آپ کے جذباتی سر چشمے قحط گائیں گے۔
اپنے اطراف میں دیکھیں ، ایسے افراد جن کے پاس ہمیشہ کچھ نہ کچھ اداس ہوتا ہے ،جو ہمیشہ منفیت پر مائل ہوتے ہیں، جو مجالس میں بیٹھ کر صرف اور صرف مسائل سناتے ہیں، یا پھر پوری کی پوری محفل کے دوران, اپنی المیہ نمازندگی کو سامنے رکھتے ہوئے ، شرکاء محفل کی مثبت توانائیوں ککو خشک کر کے رکھ دیتے ہیں
کیونکہ ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ بھی، کچھ بھی، ایک تنکا بھی مثبت نہیں ہوتا ,اگر یہ آس پاس نظر آئیں تو یہ ٹھیک ہونے والے نہیں، ان سے قطع تعلق کیجیے۔nnچوتھا زہریلا n(املا کی غلطی نہیں ہے اس ٹائٹل میں)nn – ڈرامے باز مظلومnnیہ زہریلے افراد کی وہ چوتھی ٹائپ ہے ،جو مسلسل اپنی مکار قسم کی ڈرامے بازیوں سے، توجہ حاصل کرنے کی ،گھٹیا کوشش کرتے رہتے ہیں, اور اکثر، کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔n یہ معاشرے میں پھیلی ہوئی نرم خوئی یا غیر ضروری اور غیر متعلقہ مٹھاس ، یا حساسیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔nnان کے ساتھ ہمیشہ کچھ نہ کچھ غلط ہی ہوتا ہے، اور صرف انہی کے ساتھ ہوتا ہے۔
یا ان کے ساتھ نہیں بھی ہوتا ، تو بھی یہ دوسروں کی سچی جھوٹی کہانیاں سن سن کر، انہیں مظلوم گردانتے ہیں بلا تحقیق
ابھی ایک مسئلہ حل نہیں ہوتا کہ، دوسرا سر اٹھا لیتا ہے ۔
یہ ڈرامائی حالات / صورتحال کے لئے مقناطیس کی سی حیثیت رکھتے ہیں
ان کے بقول، برے حالات، برے معاملات، مظلومیت، کسمپرسی بےبسی، اداسی ، ان کی طرف گویا کھچی چلی آتی ہیں۔
طرفہ تماشا n(نیا لایا ہوں آج کیسا یے ؟ طرفہ تماشا)nخیر، طرفہ تماشا یہ ہے، کہ
یہ آپ سے ہمدردی، دلسوزی ،گداز، نرمی ،مروت، سب چاہیں گے لیکن، آپ کی نصیحت یا مشورہ بالکل نہیں ۔ nاور اس پر عمل تو کرنا درکنار،سننے پر بھی تیار نہ ہوں گے۔
کیونکہ ،ان کا ذہنی پیٹرن، کچھ اس طرح رواں ہوتا ہے کہ، یہ صرف پرابلمز لے کر آتے ہیں، اور اگر آپ کی نصیحت، ان کا مسئلہ، حل کر دیں، تو یہ ان کی سوچ کے ربط یعنی پیٹرن، کے خلاف چلا جاتا ہے۔n کیوں کہ ،اول تو یہ مسئلہ حل کرنے کی نیت ہی نہیں رکھیں گے ،لیکن اگر ہو بھی جائے تو یہ ان کے لیے شومئ قسمت کا سا، سین ہوگا، اور پھر یہ ،دوسرا پرابلم لے آئیں گے،n یعنی، ان کا معاملہ مسئلہ کا حل نہیں، مسلہ اٹھانا ہے nآپ نے سنا ہو گا جن کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا وہ مسئلہ بنا لیتے ہیں بس یہ وہی لوگ ہوتے ہیں۔
اگر آپ کا ان کے ساتھ کوئی تعلق ہے تو یاد رکھئیے یہ محض کمپلین کمپلین ،کمپلین، مسئلے، مسئلے، یہی سناتے رہیں گےجہاں، یہ مظلوم ہوں گے اور دوسرا ظالم،n سارا قصور سامنے والے کا ہوگا اور یہ معصوم ہوں گے ۔n کیونکہ اس طرح انہیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ توجہ کا مرکز اور زیادہ اہم ہیں۔
مشکلات میں لتھڑی ہوئی ،مظلومیت کی ماری، ان کسمپرسی کی پوٹلیوں سے خبردار رہیں، nورنہ کسی دن ،آپ بھی، ان کے ڈرامے کا محض ایک کردار بن کے رہ جائیں گے۔
اور پھر آپ بھی چیخ اٹھیں گے
مظلوموں کا ساتھی ہے، الطاف حسین الطاف حسین۔nn۔
پانچواں زہریلاnnحاسد جج nnتھوڑی سی تگ و دو کے بعد، آپ بھی اس قابل ہو جائیں گے کہ ، ایسے افراد کو، میلوں دور سے پہچان/ سونگھ لیں۔nnجیلس ججمنٹل ، یعنی حاسد افراد۔ اور ایسے شدید حاسد افراد، جو کہ سامنے والے کو، جانے ،سوچے ،سمجھے بغیر، کٹہرے میں کھڑا کر کے فیصلہ سنا دے.nوہ بھی nتھوڑی سی سطحی سی معلومات جان کرn وہ اس قدر زہریلے ہوتے ہیں, اور ان کا اندر منفیت /نفرت سے اتنا بھرپور ہوتا ہے۔ گویااپنے آپ سے بے جا نفرت, اپنے حلقہ احباب سے نفرت, ماحول سے نفرت, گردوپیش سے نفرتnnغرض ، یہ لوگ اپنے اطراف میں موجود، کسی بھی شخص کے لئے ،خوش نہیں رہ سکتے۔nnان کے اندر کا بغض و حسد ،کیسے باہر آتا ہے ؟
گمان
ججمنٹ
تنقید nیعنی nبغیر سوچے، سمجھے، جانے، پہچانے ، بغیر ،کسی کی بھی ذات پر فتوی/فیصلہ جڑ دینا۔
ان کے خیال میں، ان کے علاوہ ،دنیا کا ہر شخص کسی نہ کسی معاملے، میں نااہل ہے ،ناقص ہے، نا اہل ہے، اور اس قابل نہیں کہ اس سے تعلق رکھا جائے۔
اور یہ تو آپ سب ہی جانتے ہونگےکہ،n کوئی بھی شخص ،آپ سے بغیر کسی مناسب وجہ کے، کسی اور کے بارے میں، گپ شپ کے انداز میں ، اس کی برائیاں کرے، اس کے بارے میں زہر اگلے، اور کچے پکے شبہات کو یقین میں بدل کر بتانے لگے
تو الرٹ ہوجائیے، یہی وہ زہریلا شخص ہے ،جس سے آپ کو دور ہونے کی ضرورت ہے۔n کوئی پتہ نہیں کہ، یہ شخص، آپ کے پیٹھ پیچھے، آپ کے بارے میں کیا کیا باتیں کرتا ہوگا۔nnچھٹا زہریلاnn – لپاڈیا، گپی، جھوٹاnnکسی بھی تعلق میں جھوٹ تو ویسے ہی زہر کی حیثیت رکھتا ہے ، لیکن اگر آپ کا واسطہ ،کسی ایسے زہریلے یا منفی آدمی ,سے پڑجائے، جس کی خاصیت ہی جھوٹ بولنا ہو، اور اس انتہا کا جھوٹ بولنا ہو کہ، باقاعدہ پورا سین بنا کر، کہانی بنا کر، کردار ڈال کر جھوٹ بولے، nایسا جھوٹ۔nnرشتے کو زہر کر دیتا ہےnnاور تعلق کو نیلاnnآپ کسی سے کچھ کہو، کسی اور سے کچھ اور کہو، خود سے کچھ کہو، باہر والوں سے کچھ کہو ہو، اس کا مطلب یہ ہے کہ، آپ کے ساتھ جو شخص، بھی تعلق میں ہوگا ،وہ وہ لمحہ لمحہ آپ کے الفاظ پر شکوک کا اظہار کرے گا ،ظاہر سی بات ہے جب آپ ہر بات کو جھوٹ کی ملمع کاری کرکے کہانی کاری کرکے بیان کریں گے تو ایسا کیسے ممکن ہے آپ کے لفظ کو چیک نہ کیا جائے؟nnمیں نے سب تو نہیں لیکن اکثر عورتیں بہرحال ایسی دیکھی ہیں nاب یہ جملہ پڑھ کر کچھ آنچل کے گلابی محافظ آجائیں، لیکن ان کے کلسنے سے حقیقت نہیں بدلتی۔
اور ڈیڑھ سے دو سال کے اندر ایک عورت اور ایک مرد انتہا کا جھوٹا دیکھا، یعنی میں خود حیران ہوتا ہوں کہ چلو عورت کا اتنا مسئلہ نہیں کہ فطرت ہی ٹیڑھی ہے لیکن مرد جھوٹا کیسے ہو سکتا ہے ، جھوٹ تو بزدلی کی نشانی ہے
میرا ماننا ہے کہ مرد بدکردار ہوسکتا ہے ،گھٹیا ہو سکتا ہے، نیچ ہو سکتا ہے، اور وہ سب منفی ٹائٹل جو آپ اپنی زنانہ مردانہ مکس انا کو خوش کرنے کے لیے دینا چاہیں دے سکتے۔ لیکن مرد اگر مرد ہے، اور صرف شناختی کارڈ اور شناختی اعضا کی وجہ سے مرد نہیں بلکہ فطرتا بھی مرد ہے تو مرد کچھ بھی ہوجائے،جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ nnںہرحالn اس طرح اس جھوٹے/جھوٹی کے تعلقات کی خیانت یعنی جھوٹ آپ کی پازیٹیو انرجی کو ڈرین کرلے گی یعنی ختم کردے گی۔
آپ کو ایک بات بتاؤں یہ میرا ذاتی نظریہ ہے ہوسکتا ہے غلط ہو بلکہ اکثر خود ترسی کا شکار اسے غلط ہی کہتے ہیں۔ کہ nیہ جو ہمارے معاشرے میں، اکثر ، چلے چھوڑئیے معاشرے کی بات نہیں کرتے ورنہ معاشرے کے محافظ بھی آ جائیں گے۔
بہرحال نظریہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بدکردار ہے، کوئی عورت کردار کی کچی ہے، حتی کے کوئی طوائف بھی ہے ،تو ممکن ہے آپ اسے سدھار سکیں ، کیوں وہ کچھ بھی کر رہا ہے، غلط کر رہا ہے، لیکن شفافیت کے دائرے میں ہے،جھوٹ یا نیکوکاری نہیں جھاڑ رہا ۔ لیکن اگر کوئی بظاہر پاکیزہ فطرت مرد عورت، جھوٹا ہے تو یقین کیجئے مذکورہ بالا تمام کیٹگریز اس کے سامنے کم ہے
مختصر یہ کہ جھوٹے گپی بھی اور افواہ سے بچئے یے تعلق کوئی بھی ہو پتہ کرنے میں ایک لمحہ قیمت لگائی ہے نا موجود کر دیجیے نابود کر دیجیے سامنے موجود ہو، اور کوئی وجود نہ ہو۔nnساتواں اور آخری زہریلاnn – دوسروں کے ںخئیے ادھیڑ دینے والاnnیہ ایک طرح سے جنگی ٹینک کی مانند ہوتا ہے،، اپنی راہ میں آنے والی، ہر چیز کو کچلتا ہوا ،نیست و نابود کرتا ہوا، آگے بڑھتا چلا جاتا ہے
اسی طرح زہریلوں کی ایک قسم کو ہیومین ٹینک ہی کہا جاتا ہے۔nnان میں درج ذیل۔خصوصیات ہوں گی۔nnیہ ہمیشہ ٹھیک ہوگا۔
صرف اور صرف اپنے موقف کو حقیقت سمجھے گا۔
دوسرے کے تخیل اور احساسات کو جوتی کی نوک پر رکھے گا۔
اپنے آپ کو، سب پہ فوقیت دے گا۔nnذاتی تعلقات میں انتہائی مغرور اور متکبر ہوگا۔
کسی بھی محفل میں اپنے آپ کو، سب سے زیادہ ذہین خیال کرے گا۔ اسی لیے اسے دوسروں کا اختلاف یا دوسرا شخص جو اس سے ہٹ کر بات کر رہا ہوں ایک چیلنج کے طور پر نظر آتا ہےnnایسا تقریباناپید ہے کہ یہ لوگ دوسروں کو برابری کی سطح پر رکھینnnان سے تعلقات، لگاوٹ ،محبت ،رغبت، انتہائی شدید مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
جب بھی آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ کی رائے کو محض نیچا دکھانے کے لیے، بلڈوز کیا جارہا ہے، اور آپ کے خیالات کی عزت نہیں کی جارہی ، فورا سے سے ایسے شخص / اشخاص سے دوری اختیار کیجئے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.