پوسٹ – 2020-10-13

جذباتیت/حساسیت /ردعمل کا طاعون – دسویں قسطnnیہ بھی یاد رکھئے ، فوجی ہو یا سول ، ڈکٹیٹر ، اجتماعیت کے بغیر پاور گین نہیں کرسکتا — عوامی اجتماعیت
کی خاموش بے بسی ، ان کی ایکٹو منفیت ، ان کے پیسو اگریشن (خفیہ اشتعال) جس کی تخلیق میں بھی ، انہیں لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے ،
یعنی مہنگائی
نوکریوں کے مسئلے
سیاسی اپ سیٹ
ان سیکوریٹی
خوف کی فضا،
پھر ، مذہب کی افیون (سب کے ساتھ اچھے رہو ، جب کہ حقیقت میں مذہب ، ایسا کچھ نہیں کہتا)nپھر ، صبر و شکر ، امر بالمروف سکھاتے رہنا ، لیکن نہی عن المنکر سے نظریں چرانا
تبلیغ کر و، لیکن ، سیاست دان اوور فوجی ڈکٹیٹرز کو کچھ نہ کہو
اور جو کہے ، تو اسے کہو ، کہ سیاست نہیں دین میں پھر، اپنی مرضی کی تاریخ ہضم کروانا اور ایسی کروان کے کہ اس خلاف جو الگ بات کرے وہ غدار
پھر ، رشتے تعلقات ، کی مٹھاس کی شوگر ، جو آہستہ آہستہ حقیقت پسندی کو کھاجاتی ہے
بے نور نظریات پھر ، پھر ، اپنے حق کی بات بھی ، اپنے سے بڑے کے سامنے نہ کرے ، کہ احترام خراب نہ ہووغیرہ وغیرہ ۔۔
یہ سب کرنے /کروانے کے بعد ، یہ لیڈرز ، اس سب کے نتیجے میں جمع ہونے والی جذباتیت/حساسیت/طاعون کا استعمال ، ان سوسائٹیز کے خلاف کرتے ہیں ، جو بظاہر سکون سے رہ رہی ہوتی ہیں ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.