کیا وجہ ہے کہ اکثر بچے/ نوجوان، اپنی غلطیوں کو چھپاتے ہیں یا جھوٹ بولتے ہیں۔؟n یا اگر پکڑے جائیں تو، ان غلطیوں کو”اون” کرنے سے انکار کردیتے ہیں، یا الزام دوسرے پہ ڈال دیتے ہیں ؟
گویا انہوں نے آپ کو قابل اعتماد نہیں، سمجھا
گویا ان کا لاشعور ان کو بتا رہا ہوتا ہے کہ سچ بولو گے تو سب سے پہلی ذلت/ تنقید برائے تخریب۔۔ گھر سے ملے گی۔۔
اچھا یہاں کبھی کبھار، غلطی کرکے سچ بولنے کی بات ہورہی ہے نہ کہ متواتر ملوث ہو کر اسے اون کرنے یا اس بارے سچ بولنے کی بات نہیں ہو رہی کیوں کہ اسے غلطیوں کی “اونر شپ” نہیں۔۔۔بلکہ ابلیسی سرکشی کہتے ہیں
خیر سوچیئے گا۔ جھوٹ سے نفرت دلائی جاتی ہے سچ کا بول بالا سکھایا جاتا ہے، لیکن عمل میں یہ چیز جب دیکھتے ہیں، کہ سچ بولنے میں تو گھر سے ہی ذلیل ہونا پڑتا ہے۔۔ تو پھر انہیں جھوٹ اور ڈھٹائی زیادہ آسان رستہ لگتا ہے nتو جڑ پکڑیں، شاخیں نہیں۔۔ اور جڑ یہی ہے
انہوں نے آپ کو قابل اعتماد نہیں
ایسا کیوں ہوا ؟
پوسٹ دوبارہ پڑھیں۔۔
پوسٹ – 2021-12-26
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد