گھر ہو یا دفتر، رشتہ ہو یا شناسائی ،آپ کے اطراف کے لوگ ، جانتے بوجھتے ، بغیر کسی مجبوری کے ، آپ کو پروڈکٹو ماحول دینے میں رکاوٹ ہیں تو، بغیر کسی شک کے یہ بات سمجھ لیں ، کہ وہ نہیں چاہتے کہ ، آپ ، اپنا آج ، اپنا مستقبل ، اپنی شخصیت بہتر بنائیں –
یقینا ایسے لوگ منہ سے یہ سب نہیں کہیں گے – کیوں کہ ، کہہ دینے سے اخلاص کا نقاب باقی نہں رہتا
ہاں جب آپ کسی معاملے میں ، انہی کی حرکات کی وجہ سے ناکام ہوں گے تو، یقین کیجئے ، یہ کہنے والوں میں سب سے آگے ہوں گے ، nمعاشروں نے ، تعلقات نے ، رشتوں نے ، “انبیا” کو نہیں بخشا
آپ تو چیز ہی کوئِ نہیں ۔۔ nیہ سب آزمائش بنا کر اتارے جاتے ہیں nغور نہیں کیا آُپ نے کبھی کہ nاللہ نے اپنے محبوب ترین انسانوں یعنی انبیا کو ، سب سے زیادہ آزمائیشیں ، ان کے گھروں سے دی ہیں nآدم سے شروع ہوجائیں اور جتنے انبیا کا تذکرہ ہے آجائیں ان کے گھر و معاشرے کے حالات پر
جبکہ وہ تمام انبیا ، محض اللہ کے کام کے لیے آئے تھے کوئِ دنیاوی مقصد، مطلوب نہیں تھاnnپھر نوح کا سگا بیٹا
ابراہیم کا سگا باپ nلوط علیہ السلام کی بیوی nیونس علیہ السلام کی قوم nسوچتے جائیں ، تو آپ کو پتہ چلے گا ، رشتہ خونی ہو یا معاشرتی ، جب جب آپ بہتری کی طرف مائل ہوں گے ، یہ آپ کو روکے گا ، بہت بہت کم کیسیز میں ، آپ کی سپورٹ کی جائے گی ۔
تو جس قوم میں براہ راست انبیا موجود رہے ہوں ، اس کا یہ حال ہو تو
پھر nپاکستانی معاشرے کا حال تو، نیچوں سے بھی نیچ ہے جو اسلام کے نام پر ایک دھوکہ ہے ، اور پھر ، یہاں کے اسفل تو اور بھی اسفل ہوں گے nیہ نہ آپ کو دینی طرف مائل ہونے دیں گے nنہ ہی آپ کو دنیاوی بہتری کی طرف جانے دیں گے nnاب اس کا حل کیا ہے ۔
ان سے لڑتے جھگڑتے رہیں nیا مکمل بے حسی کے ساتھ ، خاموشی اختیار کیجئے ، اور جب آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہوں ، جو آپ جانتے ہیں کہ ، مفید ہے ، مسقتبل کے لیے ، آپ کے لیے ، شخصیت کے لیے ، حتی کہ فنانشلی ۔۔
تو ، اپنی بات کہہ کر ، خود کو ان سے الگ کرلیجئے اور کام پر فوکس کریں ، یہ جتنا شور مچائیں ، جتنا برا بھلا کہیں ، ان سے قطع تعلقی رکھئیے ، nاور جب کام ہوجائے تو ان سے ، اسی normalcy کے ساتھ ، اپنے کام کے لیے مخاطب ہوں ، جس طرح یہ آپ کو ذلیل و رسوا کرنے کے بعدn”ہم تو دل میں رکھتے ہی نہیں ” والا ڈرامہ کرتے ہیں ۔۔
آخری بات یہ کہ ، اس سب کو ، خود پر رکھیں کہ ، آُپ خود تو کسی کی آزمائش نہیں بنے ہوئے — کہ وہ واقعتا پروڈکٹو ہونا چاہ رہا ہو اور آپ اسے ہیلپ آوٹ کرنے سے قاصر ہوں ، بلکہ منفیت میں اضافہ کررہے ہوں ۔
پوسٹ – 2022-01-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد