پوسٹ – 2018-02-13

اک اجنبی حسینہ سے یوں ملاقات ہوگئی n——————————————————-nعجیب اتفاق ہے، ایک پروجیکٹ کی ڈیڈ لائن ہے اور رات کے بارہ بجے تاریخ تبدیل ہونے کا احساس ہی نہیں ہوا، ہو بھی جاتا تو کون سا اس ہری آنکھوں والی کو ویلینٹائن آئی مین منکوحہ بنا لینا تھا جو اس سرد رات میں اپنی پلکوں پر نجانے کس خبیث کا خواب دیکھ رہی ہو گی، ظاہر ہے سراپے اور آنکھوں سے کوئی الہڑ مٹیار تو تھی نہیں ضرور کوئی نہ کوئی منحوس ہوگا اس کی زندگی میں ، اپنی تو ہمت ہی نہیں پوچھنے کی ۔۔ کہ ویلی ہو یا نمٹ گئی ہو– یعنی نکاح ہو چکا ہے — اچھا ہی ہوا نہیں پچھا– سرکاری افسر تھی — فائل روک کر کام اٹکا دینا تھا، اور پھر پورا پنجاب ٹور والد صاحب کے جوتے اور والدہ کی صلواتیں ،سنتے گزرتا ۔۔ بہرحال nnایک سرد سی ہائے تو بنتی ہے اس بے نام ، نامعلوم اجنبی کے لیے nابھی وہی گانا سن رہا تھاn”اک اجنبی حسینہ سے یوں ملاقات ہوگئی “nکر تو میں کچھ اور رہا تھا لیکن وہ گانا آٹو پلے ہوگیا ، تو ذہنی رو گانے کے بولوں اور نومبر میں ادھوری ملاقات والی نامعلوم حسینہ پر چلی گی ۔۔ nn ہائے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سرکاری دفتر میں کام کرتی وہ نقاب پوش عفیفہ — بہرحال ایک افسانہ اس کی نظر کی نذر تو ضرور کروں گا، میں تو نام بھی نہیں جانتا، نہ ہی جاننا چاہتا ہوں – چاہتا تو خیر بہت کچھ ہوں لیکن وہ کیا شعر ہے عجیب سا ۔۔۔ ؟ ہاں nnدل چاہتا ہے ساری دنیا خرید لوں nجیب کہتی ہے بکواس نہ کر

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.