پوسٹ – 2019-04-29

فطری طور عورتیں معصومیت اور سادگی کے لحاظ سے بھیڑ بکریوں جیسی ہیں — یہ مخلوق اللہ نے پیدا ہی اس لیے کی ہے کہ اس کی رکھوالی کی جائے اس کو اس طرح رکھا جائے جس طرح چرواہا بکریاں رکھتا ہے — چرواہا دراصل لیڈر شپ کا استعارہ ہے کوئی حقیر چیز نہیں — اور بھیڑ بکریوں کی ذمے داری ان کی توہین کے لحاظ سے نہیں کہہ رہا — بلکہ معصومیت اور تحفظ کے لحاظ سے کہہ رہا ہوں — بدفطرت مرد بھیڑیوں کی طرح ہے — جو معصوم بکریوں پر دانت تیز کیے بیٹھے رہتے ہیں — بکریاں جب تک گلے سے الگ رہیں گی — جیسے کہ فیمینزم کلچر میں ہوتا ہے — تب تک وہ بھیڑِیے کے رحم و کرم پر رہے گی — بہترین حل یہ ہے کہ جتنی گنجائش ہے اتنی بکریوں کی رکھوالی اپنے ذمے لے لیں — عدل کے ساتھ انصاف کے ساتھ — nیہ بات عورتوں کے حق میں زیادہ مقدم ہے — عورتوں کو صرف یہ نظر آتا ہے کہ مرد شاید ان کا گھر برباد کرنے یا اپنی جنسی ہڑک پوری کرنے دوسری کو لا رہا ہے — ارے جنسیت پوری کرنی ہو تو پوری عمر کی ذمے داری کون لے — تم کو تو خوش ہونا چاہئے کہ تمھاری ہاتھ بٹانے والی — آرہی ہے — جھگڑے تو تمھارے نندوں کے ساتھ بھی رہتے ہی ہیں — تھوڑے بہت سوکن کے ساتھ بھی رکھ لو — لیکن اپنی جیلیسی کو تھوڑا سا پرے رکھ کر سوچو — کہ کیا دوسری تیسری چوتھی شادی سے فائدہ صرف مرد کا ہے ؟ کیا تم اس کو حلال سے روک کر گناہ گار نہیں بن رہیں ۔۔ قصور تمھارا بھی نہیں — پرورش ہی ایسے خطوط پر کی جاتی ہے — کہ مرد کی جیب اور جنس پر صرف ایک کا ہی حق ہونا چاہئے — دوسری کا نام سنتے ہی – منہ اسے استغفراللہ نکلتا ہے – گویا معازاللہ حرام کام کا ذکر کردیا گیا ہو–nقصور ان عورتوں کا بھی نہیں — قوت فیصلہ ان کے پاس ہوتی نہیں — اور جو تھوڑی بہت سمجھداری معاملہ فہمی زندگی کے ساتھ ساتھ سمجھ آنے لگتی ہے — اس کو “لوگ کیا کہیں گے” ٹائپ سسرالی دفن کردیتے ہیں — بہرحال سو باتوں کی ایک بات– اگر جنسی لیول پر بھی دیکھا جائے تو مرد کا صرف ایک یہ واحد فائدہ ہی ہے کہ اس کا ذایقہ تبدیل ہوجاتا ہے — لیکن اس کے بدلے وہ کسی کا گھر بسا رہا ہے اس کی عزت بڑھا رہا ہے اس کا مان رکھ رہا ہے — اور پھر یہ عورتیں یہ کیوں نہیں سوچتی ہیں کہ مرد ہم بستری کے اوسطا دو یا تین دن ہی عورت کی طرف دیکھنا گوارا کرتا ہے — آئی مین ہم بستری کے لیے — تو اس دوران اگر وہ دوسری عورت کی طرف مائل ہوتا ہے — بقول ہماری عورتوں کے ٹھرک مٹانے کے لیے — اب سوچو وہ دوسری عورت اس کی بیوی ہو تو اس سے منہ کا ذایقہ بدلنے کے بعد کیا وہ پہلی کی طرف زیادہ پرجوش طریقے سے مائل نہیں ہوگا ؟ مسئلہ معلوم ہے کیا ہے ؟ یہ دراصل سیدھی سی لاجک ہے — کہ ایک سے سیر ہوا — دوسری پر گیا — دوسری سے سیر ہوا تیسری پر گیا — تیسری سے چوتھی — اس پورے ٹائم فریم میں — جب وہ پہلی کی طرف دوبارہ پلٹ کر آئے گا — تو اس پہلی والی کو — پہلی بار– پہلی رات کی سی توجہ نہیں ملے گی ؟ یہ مثال دینے کی وجہ صرف اتنی ہے — کہ عورتیں یہ سمجھتی ہیں کہ مرد شاید ہوس میں دوسری شادی کی بات کرتا ہے — جب کہ ہوس میں نکاح نہیں زنا ہوتا ہے — بہرحال ویسے بھی اتنا ٹائم کسی کے پاس نہیں ہوتا کہ وہ یہی کام کرتا رہے — لیکن اگر آپ کو تسلی اس سے ہوتی ہے -تو اوپر بیان کیے گئے فارمولے کے مطابق آپ کی کشش تو برقرار بھی ہے اور بڑھتی بھی رہے گی — اس کو سوچیں — nدوسری تیسری چوتھی شادی میں — مرد سے زیادہ عورت کا فائدہ ہے — اور میری ساری باتیں ایک طرف اور سیرت سے ملتا یہ سبق سب باتوں پر بھاری ہے — کہ نکاح خوشحالی کا ضامن ہے — nیہ الگ بات ہے کہ اس معاملے میں مذہب کو بھی سائڈ پر رکھ دیا جاتا ہے — اس لیے جنسیت سے یہ بات سمجھانے کی کوشش کی ہے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.