#11nnحقیقی زندگی ہو ، یا سوشل میڈیا ، ہم سب کو اکثر ایسے افراد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
جو غیر متعلق ہوتے ہیں ، غیر اہم ہوتے ہیں ، اور تبصرے بھی اسی طرح کے کرتے ہیں ۔
اچھا کوئی رشتے دار ہو یا کوئی پرانا دوست تو، بندہ اس کی سن بھی لیتا ہے ، کبھی کبھی nکہ چلو یار ، یہ کچھ تو جانتا ہی ہوگا ہمیں۔
لیکن کچھ لوگ ، چلتے پھرتے بھی انگلی کرتے ہیں۔ اوہ ، منفی لفظ ہوگیا ، چلیں اس کو یوں لکھ دیتا ہوں
کچھ لوگ ، چلتے پھرتے ، انگشت طرازی کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔
وہ نہ آپ کو جانتے ہوں گے ، نہ کبھی براہ راست بات ہوئی ہوگی نہ پالا پڑا ہوگا، بس دور سے دیکھ دیکھ کر ، کسی بھی وجہ سے سڑ سڑ کر ، مستقل آپ کے ساتھ ایسا رویہ رکھتے ہیں nفیس بک ہو یا حقیقی زندگی nایسے کچرا ذہن ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔
یہ بیچارے اپنی شرمندہ نما زندگی ، دوسروں کو نیچا دکھا کر جھاڑتے ہیں۔
ہاں کبھی کسی بڑے چیلنج ، یا حقیقی ٹاکرے میں ان کی شرمندہ بوتھی نظر نہیں آئے گی ، منہ چھپاتے پرھیں گے ، کیوں کہ ، ٹیلنٹڈ نہیں ہوتے، اور بزدل بھی ہوتے ہیں۔
یہ سمجھتے ہیں ، دوسروں سے بدتمیزی اور خود غرضی سے بات کرتے ہوئے ، یہ اپنا رستہ ناپ لیں گے ، اکثر مٹھے نرم دل حساس احمق افراد ان کا شکار بھی بنتے ہیں اور ان جیسوں کو مضبوط بھی خوش اخلاق چول کر رہے ہوتے ہیں ، کیسے ؟
انہیں ان کی زبان میں جواب نہ دے کر۔
یہ اختلاف در اختلاف، اور تنقید کے ذہنی مریض ، یہ سمجھتے ہیں کہ ان پاس کوئی طاقت ہے ، جس کی وجہ سے ، یہ کسی کو بھی کچھ بھی کہہ کر گزر جائیں تو کچھ نہیں ہوگا۔
یہ بھول جاتے ہیں nہر کوئ، حساس لوگوں کی طرح احمق نہیں ہوتا، نہ اس بات کا پابند ہوتا ہے کہ ، ایسے بدتمیز اور خود غرض بے لگام کھوتوں کے ساتھ نرمی اختیار کرے۔
پوسٹ – 2019-11-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد