#2nnدوسری قسطnnعام زندگی میں، کامن سینس/سمجھ بوجھ کے مظاہرے کی چند مثالیںnn———————nnکامن سینس/ عام سمجھ بوجھ، کے ، کوئی مخصوص فارمولے یا مثالیں نہیں ہوتیں، لیکن
عام زندگی میں درج ذیل چیزیں ، کامن سینس کہی جا سکتی۔
لیکن ان سے پہلے ، کامن سینس اور مزاح سے
مزین ، ایک دلچسپ واقعہ پڑھئیے ۔
البرٹ آئن سٹائن کے بارے میں مشہور ہے،
معلوم نہیں کس حد تک سچ ہے ، پر، کامن سینس سے متعلق ہے ،
ذرا پڑھئیے
البرٹ آئن سٹائن مختلف شہروں میں
لیکچرز/سیمینارز اٹینڈ کرتا تھا۔ لیکچرز کے دوران ، اس کا ڈرائیور، ہال میں ،
پچھلی نشتستوں پر براجمان رہتا تھا ، ایسا اتنا کثرت سے ہوتا تھا کہ ، اسے البرٹ
کے لیکچر سن سن کر ، حرف بہ حرف یاد ہوگئے تھے ۔
حتی کہ وہ خود لیکچر دینے کے قابل ہوگیا
تھا۔
ایک بار ، آئن سٹائن نے ،اس ڈرائیور سے اپنی سیٹ بدل لی ،
خود اس کا یونی فارم پہن کر پیچھے بیٹھ گیا ،ا ور اپنا سوٹ ڈرائیور کو دے دیا ، کہ
آج میں پچھلی نشست پر بیٹھوں گا ، اور تم لیکچر دینا۔
ایسا ہی ہوا، سب کچھ ٹھیک تھا ، کسی نے ،
لیکچر سے متعلق ایک سوال کردیا۔
ڈرائیور جو ، آئن سٹائن بنا کھڑا تھا ، اس
نے گھبرائے بغیر یہ جواب دیا
اتنے آسان سوال کا جواب ، تو میرا ڈرائیور
بھی دے سکتا ہے ،
یہ کہہ کر اس نے آئن سٹائن کو دعوت دی ،
اور خود سٹیج سے اتر گیا۔
یہ تھا کامن سینس کا ایک دلچسپ مظاہرہ ، اب
پڑھئیے عام زندگی میں ، کامن سینس/ عام
سمجھ بوجھ کی مثالیںnnقطار بناناn عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے گریز۔
اسکول /ہسپتال یا ایسی جگہوں کے قریب
، ہارن بجانے سے گریز۔
موسم کی مناسبت سے احتیاطا، چھتری ساتھ رکھ لینا۔
کانسٹیبل کی غیر موجودگی میں بھی، رفتار کی حد کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلانا۔
زلزلے کی صورت میں، ٹیبل یا کسی ایسے ہی شیلٹر کے نیچے چلے جانا۔n بڑوں کا ادب کرناn گالم گلوچ سے پرہیزn خاص و عام سے بالا تر ہو کر، تمام افراد کے
ساتھ ، عزت سے پیش آنا۔n بچوں پہ شفقتn عورتوں کا احترامn تاویل در تاویل سے گریزn اپنے وجود سے ، شر کو پھیلنے مت دینا۔
ایماندارنہ زندگی گزارناn پلیز، تھینک یو ، سوری جیسے الفاظ کا مناسب
استعمال۔n کچرے کو ڈسٹ بن وغیرہ میں پھینکنا۔n پارکنگ کی تمیز رکھنا ، کہ آپ کی گاڑی د و گاڑیوں کی جگہ نہ گھیرے۔n ٹریفک قوانین کا احترامn نیند کےلیے آنکھیں بند کرنا۔n امتحانی پرچے پر ، پیلے/زرد مارکر سے نہیں لکھنا۔
ہائکنگ پر جانے کے لیے ، اسپورٹس شوز پہننا۔nnسردی کی بارش میں، تادیر نہانے کے بعد، نیم گرم پانی
سے غسل یا کوئی گرم مشروب پینا۔n کسی راہ گیر کو حادثے سے بچانا۔
مدد کے لیے پکارنا، جب واقعتا مدد کی ضرورت
ہو۔
کسی کی مدد اس وقت کرنا، جب اسے واقعی مدد
کی ضرورت ہو، اور آپ جانتے ہوں کہ ، مدد کی ضرورت ہوتے ہوئے بھی، اس نے خود سے نہیں
کہنا۔n کسی حادثے کی صورت میں، بھیڑ/رش کو تتر بتر کرنا، ایمبولینس بلوانا، تاکہ زخمی کو، ہوا/ آکسیجن کی فراہمی برقرار رہ سکے۔n جھگڑے کو، حتی الامکان ،زور بازو کے بجائے، الفاظ سے ختم کرنے کی کوشش کرنا
ایسی بہت سی مثالیں ، اور بھی ہیں ، جو کہ دلچسپی
اور خوشگوار حیرت کا باعث بھی ہیں.
پوسٹ – 2019-11-28
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد