ٹریفک پولیس والے ۔۔ گاڑی اٹھا کر لے گئے ان کے آفس گیا تو وہاں ایک آنٹی گندی گندی گالیاں دے رہی تھیں”حرام کھا رہے ہو ۔۔ حرام کی کمائی وغیرہ وغیرہ ۔۔ کوئی مشکل میں ہوتا ہے اس کی گاڑی اٹھا کے لے آتے ہیں ۔۔ بے شرم وغیرہ وغیرہ ۔۔ میں بھی ایک دم سے بیوہ آنٹی بن کر گندی گندی گالیاں دینے لگا۔۔ کردار میں رنگ بھرنے کے لیے منہ میں گٹکا بھی ڈال لیا۔۔ اور مے تیرے کو بتا ریا ہوں والے اسٹائل میں ۔۔ تو میرے کو جانتا نہیں ہے ۔۔ مے کون ہوں۔۔کرنے لگا۔۔ آنٹی کی بدعائیں رنگ لائیں اور جرمانے کے بغیر شاداں و فرحاں ہم گھر لوٹ آئے نہیں آںٹی اپنے گھر اور میں اپنے ۔۔ مزے کی بات یہ ہے کہ گاڑی نو پارکنگ والی جگہ سے نہیں اٹھائی تھی ۔ بس اسی لیے چوڑا ہوگیا ورنہ جرمانہ دے دیتا

اترك رد