پوسٹ – 2022-06-19

فیلنگ ، پیار جذبات ان سب کا مقصد حلال حرام دونوں صورتوں میں ایک ہی ہوتا ہے ۔۔ مباشرت ۔۔ اور مباشرت کے بعد ۔۔ عورت مرد کے لیے صرف ایک گوشت کی مانند ہوتی ہے ایسا گوشت جس کو شاید وہ دیکھنا بھی نہیں چاہتا ۔۔ اس کی بے لباسی بھی مرد کی آنکھوں میں چبھتی ہے غیر فطری لگتی ہے اس موقعے پر کام آتی ہے ذہنی ہم آہنگی ۔ جس میں جسم کا کوئی کردار نہیں ہوتا صرف لگاوٹ ، رواداری ، دوستی جیسے جذبے رشتہ برقرار رکھتے ہیں کچھ وقت بعد یعنی دو تین چار پانچ دن بعد جب مرد کے اندر کا بھیڑیا دوبارہ جاگتا ہے تو مرد کو عورت سے صرف ایک چیز کی تمنا ہوتی ہے – گوشت کی اس وقت مذکورہ بالا سارے حذبے سائیڈ ہوجاتے ہیں اور ان سب کی جگہ یہ جذبے لے لیتے ہیں – کھانا ، بھنبھوڑنا ، ادھیڑنا ، چچوڑنا ۔ اگر اس موقعے پر مرد شکاری اور عورت شکار کا رول پلے نہ کرے یا کبھی اس کے الٹ بھی تو یقین کریں خلوص سمیت کوئی جذبہ کسی بھی اد کھلی کتابی حقیقت سے زیادہ اثر نہیں رکھتا۔۔ اور رہی محبت وہ بس ایک طرف بیٹھ کر نائکہ کی طرح نوٹ گنتی ہے سگریٹ پیتی ہے پان کھاتی ہے ۔۔ یا پھر تماش بین بن کر رہ جاتی ہے ۔ رشتے محبت سے نہیں جذبوں کی مینیجمنٹ سے چلتے ہیں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.