پوسٹ – 2022-04-14

اگر آپ بہت اچھے شیف ہیں ، آپ کو کھانا بنانے کا شوق بھی ہے nآپ کھانا بناتے بھی رہے ہوں nاور اکثر ایسا ہونے لگے کہ ، آپ کو کسی اور کا بنایا ہوا پسند نہیں آرہا
تو آپ کے پاس ، دو رستے ہوتے ہیں nخود بنالو nباہر سے منگوالو
جس میں ظاہر ہے پیسے زیادہ لگنے اور ، ہوسکتا ہے آپ کو وہ بھی پسند نہ آئے nلیکن ایک بات طے ہے ، جو آپ خود بنائیں گے ، وہ لازما آپ کو اچھا لگے گا
اسی طرح ، nاگر آپ مطالعے کے شوقین ہیں ، اور اچھی کتابیں پڑھنے کا شوق بھی ہے nاور یوسفی کے بقول ، جب مجھے اچھی کامیڈی پڑھنے کا شوق ہوتا ہے ، تو میں ایک کتاب لکھ لیتا ہوں
یعنی اگر آپ کو دوسرے کا لکھا پسند نہیں آرہا تو nآپ کے پاس دو آپشن ہیں nnخود لکھ لو nیا ڈھونڈتے رہو کوئی اچھا لکھاری nnاچھا اب اگر نہ آپ اچھے شیف ہیں ، نہ آپ کو کوکنگ سیکھنے کا شوق ہے nنہ آپ کو مطالعے سے دلچسپی ہے ، تو آپ کے پاس واحد آپشن کیا رہ جاتا ہے n”سننا یا دیکھنا” ، خود ریسرچ کرنے کے بجائے ، جو شخص آپ کو جو بھی کھلا پلا رہا ہوں ، جو سنا رہا ہو ، اس پہ ایمان کی حد تک یقین لے آناnnاس پورے سیناریو میں کمزور کون ہوا ؟
جسے کھانا بنانا آتا ہے اور وہ دوسرے کا بنایا ہوا ناپسند کرے اور پھر خود بنا لے nnجسے مطالعے کا شوق ہو ، لیکن دوسرے کا لکھا پسند نہ آئے تو خود لکھ لے یا مزید بہتر آپشن چوز کرلے nnیا پھر وہ ، جسے کوکنگ نہ آتی ہو ، نہ ہی سیکھنی ہو ، لیکن دوسرے کا جیسا تیسا کھانے پر مجبور ہوnnاور جسے مطالعے کا نہ شوق ہو ، نہ ہی ، کتابوں سے شغف لیکن ، nدوسرے کو “سننے” یا دیکھنا اس کے اندر کے خالی پن کو پر کرنے کے لیے مجبوری بن جائے ، پھر دوسرا اس میں کچھ بھی “فیڈ” کرتا رہے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.