پوسٹ – 2022-03-16

اس نے میرا کمنٹ لائک کیا تو مجھے ایسا لگا جیسے یہی میرے سپنوں کی رانی ہو nمیں نے امی سے کہا آپ شادی کے لیے لڑکیاں دیکھنا بند کردیں nامی بولیں کیوں بیٹا – ماسٹرز کا ارادہ ہے کیا
میں مسکرا کر بولا – نہیں امی نکاح کا ارادہ ہے آپ کی بہو آپ کو بہت پسند آئے گی nامی کہنے لگیں — یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے کہ تم نے ہمیں اس زحمت سے بچالیا nکون ہے کہاں رہتی ہے کیا کرتی ہے nمیں شرمانے لگا -nامی نے ٹہوکا دیا اور کہا بدمعاش ماں سے کیا شرماتا ہے بول نا تیرے باپ سے بات کروں گی nمجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کیا بولوں میں تو صرف اس کے لائک کو جانتا تھا اس کے لائق ہوں یا نہیں – اور یہاں امی ہتھیلی پر ابٹن جمائے ہوئے تھیں nمیں نے ہمت کر کے کہا nامی میں اس کو نہیں جانتا وہ مجھے نہیں جانتی پھر بھی میں اس پر فدا ہوں
تو بیٹا کچھ تو معلوم ہوگا نا — کہاں رہتی ہے امی نے کریدا
نہیں میں یہ بھِی نہیں جانتا – nبیٹا آخر کچھ تو بتا — امی اب حیران لگ رہی تھیں nکہیں تو نے مذاق تو نہیں کیا nنہیں امی ایسا نہیں ہے میں آپ کو اس کی تصویر دکھا سکتا ہوں nمیں نے موبائل میں سیو کی ہوئی اس کے ہاتھ کی، تصویر سامنے کردی nماشااللہ
nپر بیٹا یہ ہے کون nظاہر یے امی نے صرف ہاتھ دیکھ کر تو بلائیں لینے سے رہیں۔nnامی اس نے میری ایک تحریر لائک کی تھی
تو؟
تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ۔ امی کہ۔۔n اس کو مجھ سے پیار ہے
اور ۔۔ مجھے اس سے nn”بے غیرت تیرا نیٹ بند کرتی ہوں میں اور یہ سستا تھری جی موبائل بھی “nnامی کی پھینکی گئی چپل آج بھی اس کے لائک سے زیادہ اثر انگیز ہےnn’اور گانٹھ کھل گئی’ سے ماخوذ ۔۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.