پوسٹ – 2022-03-09

لوگ کیا کہیں گے اکثر اوقات صرف آپ کے دماغ میں ہوتا ہے
یہ الگ بات ہے پاکستان جیسے پسماندہ ، کھوکھلے اور نارسسٹ معاشروں میں، لوگوں کی زندگیاں چونکہ کچھ خاص achievement کی حامل نہیں ہوتیں
اپنی شخصیت دلچسپ نہیں ہوتی
پڑھنے لکھنے سے کچھ خاص شغف نہیں ہوتا
ٹیلنٹڈ قوم کا دھوکہ کھانے کے بعد جب اسکل سیٹ کچھ نہ ہوتو پھر دوسرے کی زندگیوں میں جھانکنا اور اس پر تبصرے کرنا ہی واحد ایکٹویٹی رہ جاتی ہیں۔۔
پھر بھی یاد رکھیں۔nnلوگ کیا کہیں گے اکثر اوقات صرف آپ کے دماغ میں ہوتا ہے
کیونکہ زیادہ تر لوگ بلکہ اکثر یت کے پاس ، آپ کے بارے میں سوچنے کی فرصت نہیں ہوتی۔۔ nاسلیے، نئی چیزیں ٹرائی کریں
غلطیاں ہوں گی، نتائج متوقع نکلیں تو خود پہ ہنسیں
شرمندہ بھی ہوں
اور دن کے آخر میں کندھے جھاڑ کر سوجائیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.