پوسٹ – 2022-03-08

کہانی لکھنے کا آسان ترین طریقہ
پہلے سے موجود کہانیوں (لوک داستان)کی صنف یعنی تھیم تبدیل کریں اور پھر انہیں جوڑنےکی کوشش کریں nمثلا اگر سبق آموز ہے تو اسے ہارر کردیں
جادوئی ہے تو اسے جرم والی کردیں
جرم والی ہے تو سائنس فکشن کردیں
اور پھر ان کی صنف یعنی genre تبدیل کرکے، ان کو آپس میں جوڑیں۔
کہانی اچھی بنے ، بری بنے منطقی بنے نہ بنے فرق نہیں پڑتا۔
ایڈے تسی رائٹر ۔۔ مشق کی بات ہورہی بس۔ nnآئیے تین سبق آموز کہانیوں کا بیڑا غرق۔۔ مم میرا مطلب ، انہیں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیںn( مرد حضرات نہ آئیں)، آئیے ان کے لیے نہیں لکھا۔nnسبق آموز کہانی
پیاسا کوا ۔۔۔ اس میں سبق کیا ہے ؟
کوے کی چالاکی، پیاس کی حالت میں بھی عقل کا استعمال اور مایوس نہ ہونا وغیرہ وغیرہ۔nnاس کو جادوئی بنا چکے کہ کوا، جس چیز کو پانی سمجھ کر پی گیا تھا وہ ایک محلول تھا، جو ایک رحمدل نوجوان ۔وغیرہ وغیرہ
دوسری کہانی لومڑی کے انگور کھٹے۔۔ سوری انگور کھٹے والی مثال۔
اور مزکورہ دو کہانیوں کو جوڑ بھی لیا تھا کہ
کوا ایک نوجوان اور لومڑی ایک پکی عمر کی خوبصورت خاتون بن گئے، اور وہ کوے والا مٹکا لومڑی والے ںاغ میں ہی تھا nپڑھ لیجیے گا (نہیں لنک نہین دے رہا خود ڈھونڈو وال پہ، فیس بک پہ کوئی اہم کام کرنے نہیں آتے پاکستانی)۔
خیر تیسری کہانی
وہ لکڑ ہارا جو روزانہ، گاوں والو کو پاگل بناتا تھا کہ شیر آیا شیر ایا اور پھر کہتا تھا مذاق کیا ہے۔۔
ایک دن شیر اصل میں اگیا اور اس نے کہا nانی دیا مذاق اے ؟ اور مراد سعید۔۔ سوری سوریnn جھوٹے نوجوان کی پین دی سری کردی ۔۔
اس میں سبق ہے جھوٹ نہ بولنے کا
اس کو ہارر میں تبدیل کرتے ہیں۔
بس اتنا سا جملہ ایڈ کردیں ۔
کہ nوہ شیر نہیں تھا۔۔ بلکہ اس جنگل میں مردم خوروں کے قبیلے کا کوئی بندہ تھا ، جس نے شیر کی کھال پہن رکھی تھی۔اور وہ ہر مہینے ایک کنوارا لونڈا گھیر کر اپنی دیوی کی بھینٹ چڑھاتے تھے۔
اور اس کی۔ کھال ان کی شہزادی پہنتی تھی nاب اس کہانی کو
کوے اور لومڑی میں کیسے فٹ کریں ؟
کوے اور لومڑی وہ شہزادیاں تھیں جو اس آدم خور قبیلے کو مارںے نکلے تھے اور اس چکر میں ان کا پورا خاندان (سارے مرد مارے گئے تھے)nاور انہی۔ جادو کے زور سے مردم خور قبیلے کے سردار ظالم جادوگر (آپ جانتے ہی ہیں کون ہے) نے جانور بنا کر چھوڑ دیا تھا
اب انہی جس رحمدل نوجوان(جی اسے بھی آپ جانتے ہیں) نے پناہ دی تھی، وہ اس کے ساتھ مردم خور قبیلے کا قلع قمع کرنے نکلے تھے، nاور یہ کس کی فریاد پر نکلے تھے۔ ؟
جی ہاں اسی لکڑ ہارے کی بیوہ کی فریاد nجو کہ شہزادیوں کے خانوادے کی پرانی ملازم تھی، اور جس کے جھوٹے شوہر کو مردم خور قبیلہ اٹھا لے گیا تھا۔
وہ بیوہ اور تم دونوں شہزادیاں رحمدل نوجوان کے ساتھ مردم خور قبیلے کو پامال کرنے جا رہے تھے۔
لیکن انہیں معلوم نہ تھا کہ رحمدل نوجوان کے ذہن میں کچھ اور ہی کھچڑی پک رہی تھی۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.