پوسٹ – 2022-02-27

دوسرے انسان میں ایسا کیا ہوتا ہے، جو قدرت نے آپ کو عطا نہ کر رکھا ہو ؟
مطلب آپ کو کسی موٹی ویشنل اسپیکر کی ضرورت کیوں پڑتی ہے ؟
اور سب موٹی ویشنل اسپیکر نہ سہی لیکن اکثر جو کہانیاں سناتے ہیں، ذاتی ہوں یا مشاہداتی، لکھی پڑھی ںاتیں ہی ہوتی ہیں نا۔۔ nکتابیں پڑھتے ہوں گے،
غور فکر کرتے ہوں گے
ہر وہ چیز کرتے ہوں گے جو آپ کی دسترس میں ہیں
مطلب۔۔ آپ کو ‘مسیحا’ کیوں چاہئے ہوتا ہے اپنی زندگی / شخصیت سنوارنے کے لیے ؟nnمطلب ایسا کیا ہے جو آج کے دور میں آپ کی دسترس میں نہیں ۔۔۔
سب چھوڑیں۔۔۔
قرآن کو مطالعے کی غرض سے پڑھنا شروع کریں
،روزانہ کی ایک آیت ، صرف ایک آیت، اور اس کا ترجمہ، مختلف تفاسیر میں، محض ایک آیت کی comparative study کیجیے۔۔۔ nکتنی دیر لگنی ہے ؟ پانچ دس منٹ nگھنٹوں، تصنع بھری، بےفیض۔۔ ویڈیوز لیکچرز اور موٹی ویشنل باتوں کے پکوڑے بھی تو تلتے رہتے ہیں۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.