پوسٹ – 2021-12-28

کسی بھی شخص(سیلیبرٹی)/عمارت/شے/آرٹ ورک/ تصنیف،کو پرکشش کیسے بنایا جاتا ہے؟
اس کی طرف توجہ، جنون، مسلسل محنت، بہتری کی کوشش ، خامیوں پہ غور، خوبیوں کو پالش ان سب کے ذریعے ؟
اس کے علاوہ کوئی رستہ ہے؟
اور جب یہ سب ہوجاتاہے ، وہ شے مقناطیسیت سے بھر جاتی ہے ؟
اتنی زیادہ کہ آپ بھی اس کی طرف کھنچے چلے جاتے ہیں ۔
رائٹ؟
تو آپ کو کس نے پرکشش بنانا ہے ؟
آف کورس آپ نے خود۔
احسن تقویم آپ میں گوندھ کر پیدا کیا گیا ہے اس کے بعد کیا عذر، کیا چیز ہے جو رکاوٹ ہے پھر ؟
جو آپ کو پرکشش ، ایسا پرکشش نہی ہونے دے رہی کہ آپ مقناطیس ہوجاییں۔
ایک چیز، محض ایک چیز۔۔۔وہ چیز ہے ادراک / خود شناسائی کی قلت، nاور جب وہ آجائے تو پھر آپ خود میں اتنے دلچسپ اتنے پرکشش اتنے زیادہ happening ہوجاتے ہو کہ آپ کو پروا نہیں ہوتی کہ پھر کویی متوجہ ہو یا نہیں۔۔ خود سے فرصت نہیں ملتی۔۔ وہ کیا کہتے ہیں۔۔۔ beautiful things do not ask for attention.

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.