مجھے نہیں معلوم تھا کہ ، آج کے دن تم نے سبز/فیروزی حجاب کیا ہوگا، میں کلر بلائنڈ سا ہوں ، اور جب بات تمھاری ہو ، تو تمھاری پیشانی، سے پھوٹتی تیوریاں مجھے خیرہ کردیتی ہیں ، پھر تمھاری آواز کا زیر و بم – nیہاں ہزار گیارہ سو کلو میٹر دور بیٹھا بھی ، تھرتھلی مچا دیتا ہے، n”دوسرے کاوئنٹر پر جائیے”nیاد ہے نا ؟
جانتا ہوں کہ تم نہیں جانتی تھیں ، تمام کاوئنٹر خالی تھی پھر بھی یہ جیل کے قیدیوں کی شکل والا میرے پاس کیوں کھڑا ہے nبتاوں کیوں ؟ nزمین کے کاغزات دو بار گم کرچکا ہوں ،تاکہ فرد نکالنے جانا پڑے ، اس کے بغیر کوئی بہانہ بنتا ہی نہں کوئی ، کیوں بنے nٹوبہ ٹیک سنگھ کرنے بھی کیا جانا ہے ، میرا کوئی کنسرن ہے ، وہاں ، ہاں nہے نا — تھا نا — تم جانتی ہو نا ، وہ کنسرن ، تمھارے علاوہ کون ہو– خیر چھوڑی گئی رتوں کی پرانی یادوں کی بوسیدہ اٹھکیلیاں nپر سنو اے سبز آنکھوں والی نامعلوم گوجری nیہ سطریں یاد ہیں ؟ nجو تمھارے آفس کے سامنے کھڑے ہو کر سوچی تھیں ، اور اسی وقت طے کیا تھا کہ تمھارے خالی کرسی پہ ، دوسری بار ہجر نے استقبال کیا تھا
تو پھر میں نے کہا تھا نہ کہ nسنو اس بار تمھاری غیر موجودگی نے، مجھے احساس دلایا کہ اب کی بار میں واپس پلٹا تو،شاید تمھارے دیدار کا مزار بنا کر اسی پہ دو ہچکیاں نذر کردوں گا، اس بار میں تم سے وعدہ نہیں، اس بار نہ اگلی بار،
اب صرف تم انتظار کرو گی۔
یاد رکھنا اگلی بار میں اجنبی ہو کر پلٹوں گا، اب تمھیں سراغ لگانا ہے، گئے دنوں کی وصل سے سیراب رتوں کا۔
انتظار اب میں کروں گ
دیکھو مارچ انیس کی بات ہے nابھی زیادہ وقت بھی نہیں ہوا ، اور تم ، خود آن پہنچی ، خود یعنی ، بالکل غیر متوقع
مجھے اب انتظاررہے گا
تم ، آو گی یا پھر بیاہ جاو گی nپر میں اب اجنبی ہو کر پلٹوں گا
خواہ nیہ چک چار سو دس سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سفر تک ، چالیس پینتالس منٹ
یہی گانا کانوں میں بج رہا ہو
اب آٹھ پہر ان آنکھوں میں nکوئی چنچل مکھڑا رہتا ہے ۔
مجھ تک پہنچنے کے لیے تمھارا شکریہ ادا نہیں کروں گا nپانچ بار میں آیا، اک ادھ بار تم بھی سہی nابے او
کیا لکھ رہا ہے
یار وہی جو اراضی ریکارڈ سینٹر– nوہی سبز آنکھوں والا ڈرامہ تیرا ؟
ہاں –nتو یہ اینجل آف ڈارکنیس ، کی تصویر کیوں ڈال دی ہے ؟
اوہ شٹ– سوری غلط اپ لوڈ کردی nباز آجا تو–بھوسی ٹکڑے کے، عمر ہوگئی ہے تیری ، تیرے بائیں ہاتھ میں اتنی لکیریں نہیں بچیں بغیرت ، جتنی تو افئیر تخلیق کرلیتا ہے nپلے نئیں دھیلا ، کردی میلہ میلہ ۔۔۔
اچھا سوری
لوگوں کی دسمبری عاشقی ہوتی ہے ، تیری دس نمبری ہوتی ہے — nدیکھے تھَے نا فیس بک پر ، most interacteed فرینڈ میں ، سب کے سب ، باریش– باتیں کروالو بس -nاچھا نا یار اب نہیں کرتا
کر تو ویسے بھِ کچھ نہیں سکتا، یہ استعاراتی کنجرپونا بند کر کے ، کسی کام پر لگ، اور بات سن ، nہاں ؟ nیہ ، گانا کون سا سن رہا ہے ، چیک کروا ذرا
یہ لے یار دیکھ
ودف برو — باتیں ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجریاں ، تصویریں انگریز اور گانے nایوانسینس – مطلب وہ بھی Screaming, deceiving and bleeding for you،i am dying again — i am going under–nبھائی کوئی ایک لئیر کر لو ، دھوکے بازی کی — مر کیوں نہیں جاتے تم nیار مر تو گیا ہوں اس سبز آنکھ—nبھاگ بروس لی کے — چول کسے تھاں دا
پوسٹ – 2021-12-21
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد