پوسٹ – 2021-12-19

مہندی n————————————————–n”سنیں مجھے پارلر سے مہندی لگوادیں “—وہ اٹھلا کر اپنے شوہر سے گویا ہوئی ۔n”کیا ہے یار پورا ہفتہ شاپنگ مالز میں جا جا کر طاق راتیں تاک تاک کر ان لوٹ سیلوں پر وار کر اب یہ لیلہ الجائزہ بھی پارلر کی نذر کرنی ہے ؟”n”لیکن وہ میں۔۔۔”nبس خاموش رہو مجھے اپنا کام کرنے دو
توقیر کی بیوی پلکوں پر آنسو اور ہاتھوں پر ویرانی لیے سوگئی ۔
ٹرنگ ٹرنگ nاس نے واٹس ایپ دیکھا
یہ اس کا جگری دوست تھا فرحان n”یہ چیک کر ٹریلر نیا سیزن آیا ہے — سنا ہے گیم آف تھرونز کو مات کرے گا۔”n”اوئے نہیں کر یار –”n”ہاں ہاں تو خود دیکھ لے “n”چل ٹورنٹ لنک بھیج “n”کتنی قسطیں ہیں ؟”n”تئیس”n”یار آج رات ڈاون لوڈ پر لگا دیتا ہوں ۔صبح تک تو ہوہی جائے گا”۔n”ابے صبح تک کیا انتظار کرنا دو دو قسطیں کرکے صبح تک آدھا نمٹ جائے گا” فرحان نے اس کے شوق کو مزید سوا کیا n———————n”اٹھیں نماز کا وقت ہورہا ہے تیار ہو کر عید پڑھ آئیں “n”کیا مصیبت ہے کیوں صبح صبح جگا رہی ہو ؟ساری رات میں کام کرتا رہا ہوں اور تم ہو کہ –جاو یہاں سے پڑھ لوں گا نماز۔۔اور یہ میرے سامنے ایسے فقیروں والے حلیے میں نہیں آیا کرو”nاس نے بیوی کی سونی کلائیوں اور ویران ہتھیلوں سے نظریں چرائیں اور کروٹ لے کر آنکھیں موندلیں nکچن میں شیر خرمہ بناتی بیوی کی آنکھوں سے آنسو ٹپک کر اس کی ہتھیلی میں جذب ہوگئے۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.