پوسٹ – 2021-12-17

انگوٹھی – شارٹ اسٹوری nn”اچھا — اتنے ہی تیراک ہو — تو میری انگوٹھی سوئمنگ پول میں سے ڈھونڈ کر دکھاو۔۔”nوہ ہنسی اور چمکتے پانی میں انگوٹھی اچھال دی –انگوٹھی ساکت سی پانی میں جابیٹھی nاس کے پیار نے مجھے پانی کی بلی بنا دیا — میں کوئی خاص تیراک نہیں تھا پر محبت، اعتراف ، رشتے کی شروعات ۔۔ میرے تین سال کا صبر- میری ساری جھجھک اس کو پانے کی سربستہ تمنا ۔۔ اب ایک انگوٹھی کی تلاش پر آٹکی تھی — اور ویسے بھی سوئمنگ پول کوئی خاص گہرا نہیں تھا — میرے قد سے ایک فٹ اوپر – میں تھوڑی کوشش کرتا تو انگوٹھی ڈھونڈ لیتا — پانی پرسکون تھا– اور شفاف بھی مجھے تہہ میں دھندلی سی انگوٹھی نظر آرہی تھی — nمیں نے پانی میں ڈائیو لگا دی — وہ سائیڈ پر بیٹھ کر پانی میں پاوں ہلانے لگی –nدس سیکنڈ بیس سیکنڈ — تیس سیکنڈ — میرا سانس پھول رہا تھا
انگوٹھی شاید چھپاکے کی وجہ سے کہیں سرک گئی تھی — میں ایک ہی ٹرائی میں یہ کام کرلینا چاہتا تھا — یہی موقع تھا میرے پاس اس کو انگوٹھی پہنانے کا – آفس کے باقی لوگ کرکٹ میں مشغول تھے — اتفاق سے میں پول کنارے سگریٹ پی رہا تھا جب وہ وہاں آگئی nاور اب میں پانی کے اندر انگوٹھی تلاش رہا تھا۔۔
ادھر ہی تھی – کہاں گئی– دماغ آکسیجن کی کمی کے باوجود مجھے مجبور کر رہا تھا — سانس بعد میں انگوٹھی پہلے – انگوٹھی انگوٹھی – nپانی کا دباو میرے کان کے پردے سنگسار کر رہا تھا میں جتا ہوا تھا — پھیپھڑے باہر آنے کو تھے ۔۔۔ nجب اچانک مجھے ایک جگہ انگوٹھی پڑی نظر آگئی nمیں اس کی طرف لپکا اور سانس کی باریک ڈور تھامے — انگوٹھی لے کر باہر نکل آیا– آنکھیں دھندلی ہو رہی تھیں — کلورین ملا پانی آنکھیں چھید رہا تھا — کان میں سائیں سائیں ہو رہی تھی جیسے کوئی ڈائس ادھر سے ادھر لڑھک رہا ہو– یہ پانی تھا – جو میرے کان میں لینڈ سلائڈنگ کررہا تھا– میں نے سر کو جھٹکا — سانس کو بحال کیا اور فخریہ انداز میں اس کی طرف بڑھا — اس کا ہاتھ تھامنے کے لیے اپنا انگوٹھی والا ہاتھ بڑھایا — میں پر امید تھا کہ وہ میری محبت کو قبول کرے گی — اس انوکھے پرپوزل اسٹائل پر مر مٹے گی — لڑکیاں ویسے بھی سرپرائز کی دیوانی ہوتی ہیں — nمیری دھندلی ہوتی آنکھوں نے — اس کاہاتھ بڑھتے دیکھا — nمیرے ہاتھ سے انگوٹھی اچک لی — n”شکر خدا کا — یہ مل گئی میری توبہ جو اب ایسا مذاق کروں — کل ہی اسد کی امی پہنا کر گئیں ہیں — اوہ ہاں تمھیں بتانا بھول گئی — کل میری بات پکی ہوگئی ” nمجھے لگا — پانی کے قطرے میرے کانوں کے پردوں پر آبشار بن کر ٹکرا رہے ہیں ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.