پوسٹ – 2021-12-12

فری لانس ہو یا پہلی جاب nکیریر/اسکل/ learning path – کیسے منتخب کریں ؟nnآٹھویں قسطnnویب ڈیزائنگ – کیریر ہاتھ – مارکیٹ ڈیمانڈ nnانڈسٹری/فیلڈ/کمپنی /پروڈکٹ/بزنس/سروس،، ڈیجیٹل ہو ، فزیکل ہو ، یا محض آن لائن/ سروس ہو ، اس سب سے قطع نظر، یہ بات طے ہے کہ ، nکسی بھی کمپنی کو اپنی آن لائن Digital presenceموجودگی برقرار رکھنا ناگزیر ہوچکا ہے
اور کچھ نہ بھی ہو ، سوشل میڈیا پہ فیس بک پیج ، انسٹا گرام اکاونٹ ، یہ تو اب کاروبار کی مارکٹنگ کے لیے ، آکسیجن کی طرح ہوچکے ہیں nاس سب میں ، پہلا قدم ، ہر کمپنی ، کیا لیتی ہے ؟ nجی – ویب سائٹ یا پھر ، web based application , جو ہوتی ، ایک طرح سے ویب سائٹ ہی ، بس کچھ مختلف فیچرز کے ساتھ ، کیوں کہ ،بہرحال، اس کے بعد ، ہر کمپنی چاہتی ہے ، اس کی ایک موبائل ایپ ہو
اب وہ depend کرتا ہے ، اس کا کاروبار کیا ہے ، nکچھ کمپنیاں، محض اپنی معلومات کو موبائل پر ، اچھی طرح دکھانے کے لیے ، website کو ہی ، موبائل ایپ کی شکل دے دیتی ہیں nاور کچھ باقاعدہ ایپ بنواتی ہیں ، کچھ transaction کے لیے ، کچھ ، ای کامرس پروڈکٹ کے لیے ، کچھ یہی کام ، فیس بک پیج سے لے لیتی ہیں ، depend کرتا ہے ، کمپنی کے وژن ، اس کے بزنس، اس کی ضرورت، اس کے بجٹ پر
اس سب میں ، سب سے پہلا رول کس کا آتا ہے ، جی گرافکس/ ویب ڈیزائنر کا خصوصا اگر ویب سائٹ بننے جا رہی ہے
اور پھر وہ ، ویب ڈیزائنر جو ، Artistic سینس رکھنے کے ساتھ ساتھ ، کوڈ لکھنا ، یعنی فرنٹ اینڈ ، HTML CSS Javascript سے بھی واقفیت رکھتا ہو ۔ nسونے پہ سہاگہ ، اسے backend technologies کی بھی ، know how ہو
اندازہ کریں ، اس کا لیول ، وہ تین طرح کی ٹیم میں ایک ساتھ فٹ ہو سکتا ہے ، Design , front end اور ، اbackend , nاور یہ بہت rare combination ہوتا ہے ، کیوں کہ جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ ، ایک پروڈکٹ پر سب کا مائنڈ سیٹ اور understanding بہترین ہونے کے لیے ، یہ انتہائی ضروری ہے کہ ، سب کو سب کاکچھ نہ کچھ معلوم ہو ، یا کم ا زکم basic sense ہو۔
اسی لیے بہت سے ویب ڈیزائنرز ، اب یہ کرتے ہیں کہ ، وہ اپنی ڈیزائن اسکلز اورمہارتوں میں تو اضافہ کرتے ہی ہیں ، لیکن ساتھ ساتھ ، فرنٹ اینڈ وغیرہ کے crash courses کرتے رہتے ہیں ، اس کو آُپ nJack of all , master of none, مت سمجھئے گا
یہ nJack of All , master of ONEnوالا معاملہ ہے ، یعنی اپنی فیلڈ / ڈیزائن کے ماہر ہوتے ہیں اور، باقی فرنٹ اینڈ ، بیک اینڈ حسب ضرورت /ذایقہ ۔
پھر ان کی ڈیمانڈ، ان کی تنخواہیں ،بھی اسی حساب سے ہوتی ہیں ۔
اور تو اور ، اگر آپ خود کو ، ویب کے ڈیزائن سائڈ کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں تو پھر ، یاد رکھیں ۔
آُپ کی مارکیٹ ڈیمانڈ اور، صلاحتیوں میں اضافہ کرے گاnUX (User Experience) یعنی nیو ایکس کو پڑھنا سمجھنا اس میں کھو جانا
اب آپ سوچیں گے کہ ، UX design اور ویب ڈیزائن میں کیا فرق ہے ۔
تو بہت تفصیلی موضوع ہے ، یہ ایک پوری سائنس ہے ، اس کو ایک جملے میں اگر سمجھاوں تو کچھ یوں ہوگا
کہ ، UX ایک چھتری ہے ، یہ پورا ایک عمل ہے ، پوری سائنس ہے ، جس کو سیکھ کر ، آپ ، کسی بھی پراڈکٹ ، ویب ، ایپ ، یا کسی بھی اور طرح کی چیز ڈیزائن کرتے ہیں ، اور ضروری نہیں ڈیجٹل ہی ہو ، یہ عام زندگی میں بھی ہوتا بھئی ، user experience ہے نا ، کمرے کی سیٹنگ بھی ہو سکتی ہے ،کسی ریسٹورنٹ کا ماحول بھی ہوسکتا ہے ، nاور کسی ڈیجٹل پراڈکٹ / ایپ/ویب کا ڈیزائن بھی ، یہ ہوا ، یو ایکس کا تعارف
اب ویب ڈیزائن ، ایک نسبتا narrow term ہے ، جو آتی ux کی چھتری تلے ہے nاور آسان کروں ؟nUX – Universal set ہے ، nویب سائٹ ڈیزائن اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ۔
تو اگر آپ ویب ڈیزائنر ہیں اور آُپ نے یو ایکس کو بھی سمجھ لیا ہے تو یہ آپ کی وقعت، مہارت، تنخواہ ان سب میں اضافے کا باعث بنے گا اور یہ on going procedure ہوتا ہے ، ایسا نہیں ایک چھ مہینے یو ایکس سمجھ لیا بس ختم ، نہیں nآرٹ ، ادب ، شاعری ، مصوری کی طرح اس کی کوئِ انتہا نہیں بس یہ سفر ہے ، منزل نہیں – nچلتے جائیں ، شاہکار بنتے جائیں nnاگلے حصے میں بات کریں گے ویب ڈیزائنر کی تنخواہ کی ، بین الاقوامی معیارات کے مطابق۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.