کوئی بھی ، نرگسیت کا شکار، مذہبی بلیک میلر ، محض اپنی غلطی / سرکشی / بدتمیزی / بزدلی / منافقت پر پردہ ڈالنے کے لیے ، اگر آپ کو موت کا ڈر دلائے n”کیا فائدہ اس سب کا یہ سب یہں رہ جائے گا nرشتوں کی قدر کرو، زندگی کے ساتھ ہی ہے یہ سب کچھ
انسان کی اوسط عمر بہت کم ہوگئی ہے ، تعلقات کی قدر کرو
رونق میلہ ، انسان کی زندگی کے ساتھ ہی وابستہ ہے nرشتوں اور تعلقات کی ، زندگی میں ، قدر کرو
سب ایک نہ ایک دن چلے جائیں گے nاس طرح کے دو روپے والے جذباتی جملے بولے اور محض اس وجہ سے کہے کہ ، آپ نے اس کی متواتر، بدتمیزی ، سرکشی منافقت کو ہائی لائٹ کیا ہو ، nتو ایک سیکنڈ کے لیے بھی اسکی ایسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں ۔
وجہ ؟ nیہ سب آپ کو آلریڈِی پتہ ہے ۔۔
اس لیے ، اس نے کوئِ ایسی نئی رپورٹ نہیں دی ، محض ، اپنی غلطی سے توجہ ہٹوانے کے لیے ، آپ کےایموشنل سینٹر پر وار کیا ہے ۔
ایسا جذباتی بلیک میلر اور مجرمانہ ذہنیت کا شخص، کسی بھی تعلق ، عمر ، رشتے اور صنف میں ہو ۔
اس سے بصد احترام یہ سب سننے ، اور مکمل اگنور کرنے کے بعد
صرف درج ذیل میں سے کوئِ ایک جملہ کہیںn”اچھا، اب اگر کرلی ہو ، جذباتی بلیک میلنگ یا ، distraction کی کوشش
تو چلو، پھر ، اپنی غلطی پر فوکس کرو، اور ذرا بتاو یہ جو فلاں فلاں کام کیا تھا جس کی وجہ سے کشیدگی ہوئی ، اس کو کیسے ٹھیک کرنا ہے “n یا پھرn”ہاں صحیح کہا، اس لیے ، قدر کرو زندگی کی ، موت کے بعد جھوٹوں اور مذہبی بلیک میلرز یعنی منافقوں کو ، جہنم کا آخری درجہ ملے گا تو پھر یہ کہ سدھر جاو
یا پھرn”اوکے تو پھر اپنے جھوٹ، منافقانہ روش، سرکشی ، بدتمیزی، نافرمانی پر مبنی رویے کو ، کنٹرول کرو، زندگی میں ، تعلق یعنی میری قدر کرو ، ایسا نہ ہو، موت مجھے آجائے ، ڈپریشن / ٹینشن/ اور مسلسل ذہنی دباو اور تلخی سے “nnان جملوں میں سے کوئِ ایک جملہ خصوصا، آخری والا ادا کریں
اور پھر دیکھیں اس مذہبی بلیک میلر کی سٹی کیسے گم ہوتی ہے nاصل میں یہ یوٹیوب پر بیٹھے “موت کا منظر مرنے کے بعد کیا ہوگا’nٹائپ بیانات نے ، اکثر نفسیاتی مریضوں ، اور اس سے بھی زیادہ مذہبی بلیک میلر پیدا کیے ہیں ۔ nکوئی موت کے خوف سے مرجاتا ہے nکوئِ اس خوف کو اپنے مفاد / سرکشی/غلطی/بدتمیزی پہ پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔
ایسے لوگوں سے ہشیار رہیں nکیوں کہ آپ اگر خود دین کی معلومات رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ، آپ کے وجود سے شر نہ پھوٹَے توویسے بھی ، آپ کا انجام برا نہیں ہونا تو ایسے متواتر بلیک میلروں کا علاج کرتے رہیں ۔
پوسٹ – 2021-12-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد