اگر آپ کے بزرگ، ٹیکنالوجی (خصوصا سمارٹ فون) کے استعمال میں کوشاں ہیں، اور اس دوران غلطیاں بھی کررہے ہیں تو، ہرگز ہرگز۔۔ ان کا مذاق مت اڑائیں، کیوں کہ جب آپ چھوٹے تھے تو آپ کو ،اس وقت کی بہت سی ٹیکنالوجیز (جنہیں معروف معنوں میں ٹیکنالوجی سمجھا ہی نہیں جاتا) یعنی
انگلی پکڑ کر چلنا،یا پنسل پکڑ کر لکھنا اور ڈرائنگ وغیرہ،اس کے ساتھ رنگوں کی پہچان، مختلف اشکال و اشیاء کی پہچان، سائکل چلانا، ڈرائیونگ، مطالعہ(پڑھنا لکھنا)، لغت، الفاظ کی تراکیب استعمال وغیرہ وغیرہ،سے روشناس آپ کے ان ہی بزرگوں نے ہی کروایا تھا۔۔یہ سب نہ ہوتا، تو ٹچ فون یا کسی بھی طرح کی ٹیکنالوجی وغیرہ آپ کے لیے، ایک بیکار سی شے ہوتی۔۔
پوسٹ – 2021-11-06
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد