پوسٹ – 2021-10-24

سوچنے کی صلاحیت، نہ پنپنے کی دو بڑی وجوہات ہیں
ایک تو ادراک نہ ہونا ، یعنی اسے”باقاعدہ سیکھی جانے والے اسکل ” کے بجایے، اپنا الہامی حق سمجھ کرnFor granted لینا کہ میں تو انسان ہوں ، اوپر سے مسلمان ہوں، اور پھر خصوصا پاکستانی ہوں تو، دنیا بھر کا ٹیلنٹ تو والدہ میکے سے جہیز میں لائیں تھیں( اس معاشرے کو ایسا ہی بنایا گیا ہے جعلی موٹی ویشن ، حب الوطنی اور مذہبی ٹھیکیداری سے) تاکہ اپنا الو سیدھا کیا جاتا رہے
بہرحال، nیہ ایک بڑی نسل در نسل وجہ ہے، سوچنے کی صلاحیت نہ پنپنے کی۔nnدوسری اس سے بھی اہم اور بڑی وجہ۔۔nn”ممکنات یا امکانات والا مائنڈ سیٹ ، اسکولوں ، کالجوں، یونی ورسٹیوں میں نہیں بنایا جاتا nظاہر ہے وہ بھی اسی معاشرے کے پروردہ ہیں جہاں
انسان ہوں، مسلمان ہوں پاکستانی ہوں، تو سارا ٹیلنٹ تو، امی۔۔۔۔ خیر۔
اب ممکنات و امکانات بارے سوچ کو سمت کیوں مہیا نہیں کی جاتی ؟nnکیوں کہ یہ سکھایا جاتا ہے کہ ۔۔ nامکانات ، ضروری نہیں سچ ہوں، اسلیے، چونکہ ممکنات اور امکانات کے سچ ہونے میں شائبہ ہے اور تم تو انسان ہو ، مسلمان ہو، اوپر سے پاکستانی ہو۔۔ اس لیے تمھیں صرف “سچ” جاننا ضروری ہے۔۔ nکیوں کہ عقیدہ یہی ہے کہ، سوچ کا مقصد ہی سچ کی تلاش ہے۔۔ nاور سچ کیا پڑھایا جاتا یے؟
مولوی سے اسلام سیکھوnnاور مطالعہ پاکستان سے حب الوطنی nجب کہ مولوی جس چیز کودین کہہ کر بیچتا ہے ، وہ حقیقت میں مذہب ہوتی یے ( اس ہے اپنے فرقے اور اپنے منجن کے لیے)nامکانات اورممکنات کے چکر میں مت پڑو ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.