پوسٹ – 2021-10-20

ٹام بوائے لڑکیاں کسی سے نہ پھنستی ہیں نہ ان کو کوئی پھنساتا ہے — کیوں کہ ان کو ظاہر کی پروا نہیں ہوتی — پھر قسمت کے ہاتھوں ان کے ہاتھ پیلے ہوجاتے ہیں پھر وہ ساری عمر ون مین وومین بن کر گزار دیتی ہیں — ان کو کوئی اس لیے نہیں پھنساتا کیوں کہ ان میں ظاہری ٹپ ٹاپ نہیں ہوتی — مرد اصل میں گھاس چرنے سے پہلے پھول پھلواری دیکھنا پسند کرتا ہے — اس لیے جو شو شا کرنے والی لڑکیاں ہوتی ہیں یونی ورسٹی یا آفسز میں ان پر مردوں کے دل جلدی سے آجاتے ہیں — پر ان کا دل کم ہی اجلا ہوتا ہے — کیوں کہ اجلا دل تو ٹام بوائے لڑکیوں کے نصیب میں اکثر پایا جاتا ہے اس لیے مرد اس ہری بھری گھاس پھونس سے کنی کترا جاتا ہے — پھر کسی مصنوعی حسن کی دیوی کے چرنوں میں کھوتا بن کر کھو جاتا ہے — اور کہتا ہے nسچا پیار نہیں ملا– اس لیے جو اصل ٹام بوائے لڑکی ملے — اسے ہاتھ سے نہ جانیں دیں — یہ فرینڈ زون نہیں کرتی — آپ بھی نہ کریں — فورا سے نکاح — جھٹ سے شادی کرڈالیں –n- پر کٹی لڑکی سے اقتباس

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.