کاپی رائٹنگ کورس – Copywriting Coursennعملی مشق – Excercise # 1nnپہلے تھوڑی سی ترتیب سمجھ لیں
چھہ اقساط پہ مبنی nبنیادی تعارفی مضامین اختتام پذیر ہوئے،n انہی مضامین سے جڑی ہوئی اس آخری تحریر nمیںn کچھ احتیاطی تدابیر کے، ساتھ ، بنیادی سی مشق دی جایے گی۔
یہ چونکہ، کوئی علیحدہ قسط نہیں، گزشتہ تحاریر کا تسلسل ہے، اور اس میں محض چند ٹوٹکوں، اور پہلی مشق بارے بتایا گیا ہے، nاس لیے بھی اسے چھٹی قسط کا نام نہیں دیا جا رہا ہے nآپ اسے Excercise post کہہ سکتے ہیں
اس سے اگلی اقساط یعنی
ساتویں قسط سے – onwards، ہر قسط میں عملی دنیا کی مثالیں اور کاپی رائٹنگ سے جڑی سائنس( اصول پلس فارمولے)nہوں گے اور ، ڈیپنڈ کرتا ہے، آپ کے شوق اور عملی مشقوں کے پورا کرنے پہ
کی nاگلی مشقیں بھی دی جائیں یا نہیں ، ورنہ بےکار ہے یہ سب اگر آپ مشق ہی نہ کریں، کہ کاپی رائنگ عملی کام ہے صرف پڑھتے چلے جانے کا نام نہیں۔
بہرحال
سیکوئنس (ترتیب) کے لحاظ سے یہ والی پوسٹ گزشتہ قسط کا تسلسل ہی ہےnnاب چلتے ہیں، چند مزید احتیاطی تدابیر اور nnپھر اسی پوسٹ میں، پہلی مشق کی جانب۔
آپ براہ راست اسکرول کرکے مشق بھی پڑھ سکتے ہیں۔nnیاد رکھیں۔ nnکسی بھی پڑھانے یا سیکھنے والے کے لیے یہ زیادہ آسان ہے کہ، اسے بنے بنائے رائٹنگ ٹیمپلیٹس یا چھوٹی موٹی تراکیب اور ٹوٹکے بتا دیے جائیں یا ایسے طریقے بتا دیا جائے جو عام سی زبان/ مواد، عمومی ، بہت ہی بنیادی پیرایہ استعمال کرتے ہیںn جو اپنی پروڈکٹ بیچنے کے لئے ،۔ جلدی جلدی پیسہ کمانے کے لیے یہ سب کرتے ہیں
لیکن ا ن
فارمولوں کو اپلائی کرکے ، مخصوص ٹیکنیکس لگا کر، آپnnلانگ ٹرم گیم نہیں کھیل سکتے،
وہ تراکیب، وہ فارمولے وقتا فوقتا پیش کئے جاتے رہیں گے nپرn ہر ہنر کی طرح، کاپی رائٹنگ بھی پیار، پروا، احترام مانگتی ہے، اسے وہ دیں گے تو، جس سروس جس پراڈکٹ، جس کسٹمر کے لیے کاپی رائٹنگ کریں، اس میں
۔ یہ تاثیر گھل جائے گی۔
دوسرا طریقہ یہی ہے کہ آپ بھی آواز لگا لگا کر ،اپنی پروڈکٹ کو، اپنی سروس کو، بیچنا شروع کردیں، لوگوں کو پکار پکار کر اپنی چیزیں بیچیں ، سروس بیچیںn( محض لگے بندھے اصولوں پہ چل کر، محض لفاظی اور لسانی مہارتوں پہ چل کر، کاپی رائٹنگ کرنا ،ایسا ہی ہے، اگر اس میں آپ کے اپنے انداز و بیان / انفرادیت، اور وہ سب جس کا تذکرہ کیا، شامل نہیں۔
اس پورے کورس میں، آپ اپنی آواز، اپنی انفرادیت کی شناخت سیکھیں گے۔nnاور ایسی کاپی رائٹنگ کے اہل ہوں گے، کہ جو آپ نے لکھا ہے، اس کی تاثیر، وہ صارف بھی محسوس کرے گا، جو وہ پراڈکٹ/سروس خریدنا چاہے گا، جس پراڈکٹ ، جس سروس کے لیے آپ نے کاپی رائٹنگ کی ہوگی، تبھی تو وہ، اپنی جیب سے پیسہ نکال کر آپ کو بھیجے گا، اس سروس/پروڈکٹ کو خریدنے کے لیےnnکاپی رائٹنگ کسی بھی ہنر کو سیکھنے کا یہ واحد راستہ ہے سائنس، یعنی اصول ، تخلیق یعنی لسانی مہارت الفاظ کا ذخیرہ / آئیڈیا وغیرہ اور اس کے ساتھ اپنی مستند آواز یعنی مخصوص آواز، پورے استحاق کے ساتھ مل کر ہی شاہ کار کاپی رائٹگ ہو سکتی ہےnnوقت ہوا ہے عملی مشق کا۔nnفوری مشقnnاب تک کی اقساط میں آپ نے جو کچھ سمجھا اور سیکھا اس کو فوری/ ابھی اور اسی وقت اپلائی کرنے کے لیے یہ کریں کہnn آپ جو بھی کمپنی، شروع کرنے جا رہے ہیں، یا کسی اور کمپنی / پروڈکٹ کے لیے ، کاپی رائٹنگ کررہے ہیں، یا کرنے جا رہے ہیں یا اگر کؤی ایسا معاملہ نہیں بھی یے تو بھی ایک فرضی کمپنی ، اسکی فرضی پراڈکٹ، اس کی فرضی سروس کا نام سوچیں ، کسی بھی انڈسٹری (خواہ اپ کی دلچسپی کسی بھی انڈسٹری کی ہو)nایک مثال دیتا ہوںn( اس مثال کو آپ مشق میں اپلائی نہ کرہں، سمجھانے کے لیے بتا رہا ہوںnnفرض کریں – EpiCnنامی ایک کمپنی ہے (یہ نام ابھی لکھتے ہوئے سوچا ہے)nاس کمپنی کی ایک پراڈکٹ
لوگوں کو بہترین انداز کے، resume فراہم کرنا ہے
اور ایک سروس ہے
پروفیشنل ڈاکیومنٹ بنانا nمثلا سی وی، کور لیٹر، بزنس کارڈ، وغیرہ وغیرہ
میں نے انڈسٹری کیا اٹھایی ؟
کانٹینٹ رائٹنگ
سروس کیا اٹھایی کانٹینٹ رائٹنگ
پراڈکٹ کیا اٹھائی، پروفیشنل ڈاکیومنٹسnnاسی طرح پہلے آپ بھی سوچیں، nاور پھرnnکاغذ قلم لیں، یا لیپ ٹاپ موبائل (جو بھی سہولت ہو)nnاپنی کمپنی کے بارے میں چند سطور لکھیںnnمستقبل کی کمپنی، کے بارے میں، ایک فوری تعارف لکھیں اور اسے ایک پیراگراف میں ڈھال لیں nیعنی طویل لکھیں، پھر کانٹ چھانٹ کر کے، متاثر کن ترین پیراگراف نکال لیں۔nnاور اس پریکٹس کو دس منٹ تک کریں،n لکھنے کا بہترینn طریقہ، ٹائم نوٹ کرکے لکھنا یے، دس منٹ دیں اور اپنی کمپنی بارے ایک ڈیڑھ پیراگراف لکھیں، بہت زیادہ طوالت ضروری نہیں
، خواہ سوچ کر، لکھیں، خواہ سادہ الفاظ میں۔ ،ہو، انگریزی ہو یا اردو ہو، nکیوں کہ اس کورس کا مقصد آپ کو زبان دانی سکھانا نہیں، بلکہ کاپی رائٹنگ (copy writing) بارے معلومات دینا ہے، اس کو اپلائی آپ کس زبان میں کرتے ہیں، یہ آپ کا کنسرن ہے، کہ آپ اردو کاپی رائٹنگ کرنا چاہتے ہیں، یا انگریزی، اس کورس میں موجود مواد، دونوں زبانوں کے کام آجایے گا۔
باقی انگریزی یا اردو vocab, grammar . Linguistic boundries , rules and regulations a/c to the language، یہ اس کورس کا موضوع نہیں۔
خیر اوپر دی گئی، مشق کو لکھنے سے پہلے، درج ذیل چیزیں اچھی طرح ذہن نشین کرلی۔ کہ nشرط یہ ہے کہ اس میں آپ کی کمپنی سے آپ کا لگاو جھلکنا چاہئے۔nnاس میں یہ چیزیں nشامل ہوں، nآپ کی کمپنی کیا ہے ؟
کیوں ہے؟ یعنی نہ ہوتے تو معاشرے کو کیا نقصان تھا، یا آپ کی کمپنی / پراڈکٹ سروس معاشرے کو کیا فائدہ دے رہی ہے۔
اس کا مشن کیا ہے؟
اس کا ہدف کیا ہے؟nnاگر پروڈکٹ ہے تو؟nnآپ فلاں پروڈکٹ کیوں بناتے ہیں
اپ یہ سروس کیوں دیتے ہیںnnان چیزوں کو لکھنے میں کوئی اصول کارفرما نہیں nبس بنیادی زبان دانی کا خیال رکھیں
اور اگر کمپنی کو لے کاپی رائٹنگ کررہے ہیں یعنیnAbout us , who we are, what we do,why we do, our vision , our mission, our philosophy.nnتو مذکورہ ہینڈنگز کو لے کر کریں۔
اگر پراڈکٹ کو کررہے ہیں، تو کمپنی کے بجائے محض پراڈکٹ پہ فوکس کریں، اور اگر سروس بارے کاپی رائٹنگ کررہے ہیں تو پروڈکٹ اور کمپنی کا تعارف لکھنے کی ضرورت نہیںn(آئیڈیل تو یہ ہے کہ آپ تینوں کا لکھیں، اپنی پریکٹس اچھی ہوگی لیکن یہ آپشنل ہے، ضروری صرف ایک چیز ہی ہے ان میں سے)nnایسی کاپی رائٹنگ کے لیے ایک چھوٹی سی ازمودہ ٹپ۔
اور آسان کرتا ہوں،nn بچپن میں my self، یا my best friend،
پہ مضمون لکھا یے ؟
بس اسی انداز میں ،لکھیں، سادہ، مختصر جملوں میں، اور فرق یہ ہوگا کہ کہ مائی سیلف کی جگہ، مائی کمپنی / مائی پراڈکٹ یا مائی سروس کرلیں۔nnجو بھی لکھیں درج ذیل nہیڈنگز اور ترتیب nترتیب کے ساتھ لکھیںnnکمپنی کا نام
کمپنی کا تعارف ایک پیراگراف
پروڈکٹ کا نام
ہروڈکٹ کا تعارف چند سطور میں
کمپنی کا مشن ( یعنی کیوں بنائی ہے کمپنی کیا کرنا چاہتی ہے سوسائیٹی میں)nnکمپنی کا ویژن nیعنی اپنی پراڈکٹ سے مسقبل میں کیا بہتری لانا چاہتی ہے، معاشرے یا کمیونیٹی میں)nnیہ مشق کرکے، اسی پوسٹ کے نیچے کمنٹ کردیں۔
پھر ہم، اگلی یعنی چھٹی قسط کی جانب بڑھیں گے۔nnجس کا نام ہے، سرعت انگیز آغاز کا فارمولا یعنی formulan quick start اسکے آغاز میں ہی ںراہ راست آپ کو، کاپی رائٹنگ کی ٹیکنیک،کو توڑ توڑ کر سمجھایا جائے گا۔ کچھ فرضی پراڈکٹس کی مثالوں کے ساتھ
تو آغاز کیجئے، مذکورہ سطور میں دی گئی پہلی مشق سے۔ nاپ کاغذ پہ لکھ کر ، اس کی تصویر کھینچ کر بھی کمنٹ میں ڈال سکتے ہیں، مقصد بس مشق کو پورا کرنا ہے، اور دل سے کرنا یے تاکہ پتا چلے آپ اگلی اقساط کے اہل ہیں یا نہیں۔
پوسٹ – 2021-10-03
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد