کاپی رائٹنگ (copywriting) کورسnnپانچویں قسطnnتو بات ہو رہی تھی کہ ،کاپی رائٹنگ میں، اصول بھی سمجھ آجائیں گے، تخلیق ( لکھنے کا فن ) لوگ سیکھ ہی لیتے ہیں۔۔ nلیکن، nآپ کو کاپی رائٹنگ میں اپنا انداز بیان اپنا مخصوص سٹائل اپنا اسلوب گھولنے کے لیے کیا کرنا ہوگا nاس سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ کیا آپ کے اندر یہ خصوصیات ہیں، جن کا تذکرہ درج ذیل ہے۔
بتائیے کیا آپ ایسے افراد میں سے ہیں یا بننے کا جذبہ رکھتے ہیں۔؟nnایک ایسا شخصn جو کہ کاپی رائٹنگ سے محبت کرتا ہے یا یوں کہیں کہ ،
جو کہ لکھنے سے محبت کرتا ہے،n جو کہ ہر کسی کلائنٹ کی ہروڈکٹ / یا اپنی پروڈکٹ کو nاپنی اولاد سمجھ کر اس کی پرواہ کرتا ہے،n نہ کہ صرف پیسوں کے لیے
کہ اگر صرف پیسوں کے لئے کمائیں گے تو ہو سکتا ہے کام ہو جائے آپ اپنے لکھے گئے (کاپی رائٹنگ) میں پیسے بھی کما لیںn لیکن کاپی رائٹنگ میں، گھلا جو انداز ،جو اسلوب ،جو محبت ، جو پیار، جو استحقاق،n آپ کی سروس / پروڈکٹ/ کو ایک وفادار اور طویل المدتی (long term)کسٹمر لا کر دے گا۔۔ وہ عام انداز کے مارے ںاندھے بہ دل نخواستہ اندازnnمیں لکھے گئے، مواد سے حاصل نہیں ہوسکتا nخود سوچیں، nجب آپ ہی بجھے دل سے کام کریں گے ، تو کسٹمر جس نے آپ کی سروس / پراڈکٹ پیسے دے کر خریدنی ہے، وہ کیسے پرجوش ہو کر، لگاوٹ سے، حقیقی وفاداری کے ساتھ آپ سے جڑا رہ سکتا ہے ؟nnایک اور دلچسپ بات nجب آپ اپنے خاص اسلوبn اپنے انداز بیاں کو جانچ لیتے ہیں nاس کو فالو کرنا شروع کر دیتے ہیں
اس کو اپنی کاپی رائٹنگ (copy writing)nمیں شامل کرلیتے ہیں تو پھرn آپ مقابلے سے باہر ہو جاتے ہیںnn نہیں نہیں۔۔ آپ ہار نہیں جاتے nبلکہ آپ اپنی ایک الگ ریس تخلیق کرتے ہیں
اور پھر آپ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا nکیونکہ آپ مقابلے میں شامل ہی نہیں ہوتےn کیونکہ آپ کچھ مختلف کررہے ہوتے ہیںn آپ کچھ نیا بنا رہے ہوتے ہیںn مقابلے میں تو وہ شامل ہوگا nجو ایک ہی طرح کے ٹیمپلیٹn ایک ہی طرح کے اصولn اور ایک ہی طرح کے تخلیقی اوزاروں کو استعمال کرکے ایک ہی طرح کی برانڈنگ اور کاپی رائٹنگ کیے جا رہا ہےn اس طرح کے اور دس ہزار لوگ ہوں گے مارکیٹ میں،n تو مقابلہ بھی انہی کے بیچ میں ہوگا ۔
لیکن اگر آپ نے اصولوں اور تخلیق کے پیرائے کو سمجھتے ہوئے اپنے خاص اسٹائل/ اسلوب کا فلیور بھی ڈال دیا
تو پھر کوئی دوسرا شخص کیسے آپ کا مقابلہ کرسکتا ہےnnاسے کاروباری دنیا blue ocean strategyn کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر ایک نیا علاقہ تخلیق کرنا, جہاں پر دوسرا علاقہ ختم ہو رہا ہو۔nn اب بات کرتے ہیں، اس موضوع پہ، nکہ ہر شخص، ہر کمپنی، ہر سروس مہیا کرنے والا، nOur vision, our missionnسے ہی کیوں شروع کرتا ہے ؟ اور اس کی ، کاپی رائٹنگ میں کیا اہمیت ہے ؟nnکاپی رائٹنگ اور آپ کا منفرد انداز بیان/اسلوب nnتو بات ہورہی تھی، کاپی رائٹنگ میں اپنے اسلوب، اپنے انداز بیان، اپنے استحقاق ، اپنے منفرد ہونے کہ آپ ، سائنسی فارمولا یعنی اصول ضوابط، مارکیٹ ریسرچ، user persona، بنے بنائے کاپی رائٹنگ ٹیمپلیٹ، شارٹ کٹس، بھی سیکھ لیں گے، آپ تخلیق، لفاظی، جملے بنانا، emotional context, یعنی (آرٹ/ تخلیق) والا مرحلہ بھی سر کرلینگے nپر، اس سب میں انفرادیت کیسے آئے گی ؟ nnآپ کے لکھنے میں، آپ کے جملوں میں، آپ کی باتوں میں، وزن کیسےآئے گا، آپ کے لکھے پہ، آپ کی پراڈکٹ، آپ کی برانڈ پہ ایمان کیسے ،کیوں، کون اور کب لائے گا ؟
کیوں کہ مذکورہ بالا کام تو سب ہی کررہے ہوتے ہیں، پر ایسی کیا چیز ہے جو، سب کو سب سے منفرد بناتی ہے۔ nnسمپل سی مثال ہے، بریانی اگر آپ کوn(خصوصا کراچی والوں کو) پسند ہے، تو مختلف جگہوں کی پسند ہوگی، nمدینہ پکوان، فوڈ سینٹر ،بریانی سینٹر، نصیب بریانی غازی فوڈ، اسٹوڈٹنٹ بریانی، پریمیئر بریانی، دربار بریانی n، وغیرہ وغیرہ، nکراچی کا بریانی خور، مختلف جگہوں کی بریانی پسند کرتے ہیں، پر کیا ہر بریانی فروش کا ذائقہ ایک ہی ہوتا ہے ؟
نہیں، کیوں؟ بریانی میں اجزاء تو ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔
فرق کس چیز کا ہے،
ریسیپی اور بنانے والے کا nکاپی رائٹنگ = بریانی
تکنیک + آرٹ = بریانی مصالحہ یعنی ، بریانی کے اجزائے ترکیبی (جس سے بریانی بہرحال بن ہی جاتی ہے۔
اور nآپ کا منفرد انداز = مخصوص خفیہ منفرد ریسیپی (بریانی تو اس کے بغیر بھی بن جانی ہے، انفرادیت کیا ہوئی پھر nn، یہ جو ، منفرد انداز اور authentic اسلوب یا پیرایہ ہے، یہ آپ کی کاپی رائٹنگ میں کیسے شامل ہوگا۔nnجیسا کہ اوپر بتایا گیا۔ nnاس پروڈکٹ کی ہے جس برانڈ کے بارے میں آپ کاپی رائٹنگ کر رہے ہیں اس پر آپ کا ایمان کی حد تک یقین اس کا احترام اس سے لگاؤ، nاب
یہ محبت/ لگاوٹ احترام کیسے آئے۔ ؟nnسیلز کی دنیا میں کہا جاتا ہے، اپنے گاہک کو اپنی محبوبہ سمجھو،
اسی طرح کاپی رائٹنگ کو اپنی محبوبہ /محبوب سمجھیں، یا محبوب سمجھنے میں کوئی سماجی رکاوٹ ہے تو اپنا پالتو جانور، یا اپنی اولاد سمجھیں،
اور پھر سوچیں nکہ کوئی بھی کمپنی nnاپنی کہانی کی شروعات، ویب سائٹس/ company profilenn وغیرہ پہ، our vision, our mission، سے کیوں شروع کرتی ہے ؟
اس کا جواب، اس سوال درج زیل سوال میں ہے۔nnآپ کا اپنی محبوبہ/اپنی اولاد بارے کیا رویہ ہوتا ہے ؟nnآپ اس کے مستقبل بارے سوچتے ہیں، رائٹ ؟n اس کی درستگی nاس کی تربیتn اسے خوب سے خوب تر بنانے بارے سوچتے ہیں۔nnآپ کی چاہت ہوتی ہے، وہ اووروں سے ممتاز ہو، تو اسی طرح کمپنیز بنانے والے، بھی، اپنے مشن اور وژن میں یہی بتا رہے ہوتے ہیں کہ nہم کیوں مختلف ہیں اور وہ جو بھی سروس اپنی ویب سائٹ پہ دے رہے ہیں، وہ بالکل نئی ہےیا کم ازکم ،اسے بتانے یا دینے کا انداز اچھوتا یے۔nnیہ سب وہ کیسے ںتا سکتے ہیں، کیسے سمجھا سکتے ہیں، ایک اچھی کاپی رائٹنگ کے ذریعے ؟ nوہ اچھی کاپی رائٹنگ کب ممکن ہے؟n جب ان کی ویب سائیٹ کے لیے، کاپی لکھنے والا، انہی کی طرح ، ان کی پروڈکٹ/ سروس سے محبت یا احترام کرتا ہو، nنہ کہ محض تنخواہ یا پیسوں کے لیے، بھرتی کا کام کررہا ہو nnآیا کچھ سمجھ میں ؟
پوسٹ – 2021-09-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد