پوسٹ – 2021-09-11

کاپی رائٹنگ کورس – Copywriting coursenچوتھی قسطnnکاپی رائٹنگ کا جادو۔ nnسبق میں، ہم سیکھیں گے کہ ، کاپی رائٹنگ کا فن، جادو کیسے بنتا یے، یعنی، آپ مختلف، سروسز، پراڈکٹ مارکیٹنگ وغیرہ کے لئے لکھی گئی تحاریر ،مثلا،n اشتہار میں استعمال ہونے والا کونٹینٹ،n ہیڈ لائنز ، یک سطری ( ون لائنر سلوگن) ، nاشتہاری مہمات سے متعلق ای میل ( ای میل مارکٹنگ) مارکیٹ لائنز وغیرہ وغیرہn کو متاثرکن کیسے بنا سکتے ہیں؟ nاس پورے کورس میں، یہ سبق آپ کی بنیاد / اساس طے کرے گا۔ nآپ نے اگر یہ سب ٹھیک طرح سے سمجھ لیا اس پر عمل کر لیا اور اس کے مطابق پریکٹس کر لیں تو آگے آنے والے اسباق اور اس سے متعلق مشقیں آپ کو سمجھ بھی آئیں گی اور آپ ان سے لطف اندوز ہوں گےnnکاپی رائٹنگ کو متاثر کن بنانے کے لیے، پہلے تو یہ جانتے ہیں کہ کاپی رائٹنگ ، تین چیزوں کا مرکب ہوتی ہے۔nnسائنس (یعنی اصول اور چند فارمولے)
آرٹ (آپ کی تخلیقی صلاحیت)n اسلوب ( یعنی آپ کا اپنا ذاتی، اور مخصوص انداز بیان)nnان تین اجزا کے بغیر آپ حقیقی، تخلیقی اور شاہکار کاپی رائٹنگ کا خیال ذہن سے نکال دیں۔۔ nnسائنس (اصول و ضوابط میں کیا شامل ہے؟nnکاپی رائٹنگ کی سائنس آپ کو، اصول، فارمولے، ٹکنیک، شارٹ کٹس، اس کے نٹ بولٹ سمجھائے گی، nnآرٹ / تخلیقی حصہ کن چیزوں پہ مشتمل ہے ؟nnاور آرٹ والا حصہ، آپ کی تخلیقی صلاحتیوں پہ ، آپ کی زبان دانی کی صلاحیت اور لفاظی سے متعلق ہے، nnاسلوب / انداز بیان میں کیا کیا شامل ہے اور وہ اہم ترین کیوں ہے ؟nnمذکورہ دو یعنی سائنس اور آرٹ والی سائڈ ، میں مہارت حاصل کرلیں تب بھی، آپ کی کاپی رائٹنگ کی صلاحیت کی، روح آپ کا اسلوب ہے، آپ کا حقیقی انداز بیان، آپ کی اپنی آواز، آپ کا اپنا اسٹائل ہے، جو آپ کو ، یا آپ کے برانڈ کو پہچان بخشے گا، آپ کو دوسرے کاپی رائٹر سے ممتاز کرے گا۔nnاسلوب / انداز بیان دراصل ہوتا کیا ہے ۔؟nnیہ ایک عمومی اصطلاح (general term) ہے آسان زبان میں یوں سمجھ لیں کہ nجس طرح ہر لکھاری کا ایک انداز ہوتا ہے، ہر خطیب کا بات کرنے کا الگ اسٹائل ہوتا ہے، ہر آرٹسٹ کے پینٹنگ بنانے کا ایک منفرد طریقہ ہوتا کہ ، آپ اس کا نام جانے بنا، ہی اس کا کام دیکھ کر، پڑھ کر ، اور اس کی آواز اور اس کے انداز بیان سے سمجھ جاتے ہو یہ الفاظ کس کے ہیں۔nnاسی طرح ہر کاپی رائٹر کا اپنا ایک مخصوص انداز ہونا ضروری ہے اس کو یوں سمجھیں کہ nnیہ اسلوب اور منفرد انداز بیان، اہم کیوں ہے ؟nnانٹرنیٹ (کاپی رائٹنگ کی دنیا) ایک پر ہجوم مارکیٹ ہےn یہاں ہر شخص جو کہ کاپی رائٹر ہےn مختلف طریقے آوازیں لگا رہا ہے، یعنی شور ہو رہا ہے، کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی ۔n اس میں آپ کا لکھا ہوا ،آپ کی آواز، آپ کا انداز بیاں ،
اگر الگ نہیں ہوگا ،تو لوگ اس میں سحر کیسے تلاش کریں گے
کیوں کہ فارمولے، تخلیق یہ سب اصول، ہر شخص سیکھ لیتا ہے، یہ ہر شخص کے لیے۔ یکساں ہوتے ہیں، پھر انفرادیت کہاں سے آئے گی۔۔nnآپکے انداز بیان سے۔ nnکیونکہ جہاں تک سائنس کی بات ہے جہاں تک اصولوں کی بات ہے لکھنے کے معاملات میں آپ کو بہت سے بنی بنائی ٹپس بہت سے ٹیمپلیٹ بہت سی ایسی فائل مل جاتی ہیں کہ جن میں آپ اپنی پروڈکٹ کے حوالے سے مواد لکھ کر آپ انکو انٹرنیٹ پر چلا سکتے ہیں لیکن پھر منفرد کیا ہوا؟
جی منفرد آپ کی لفاظی آپ کا انداز بھی آپ کا اسلوب آپ کی آواز جو کسی بھی قسم کو اپنے سحر میں لے سکتی ہے وہ ہوتی ہےnnآپ کو آگے چل کر سیلز پیج (sales page)nلکھنے ہیں ، سیلز ویڈیو کا مواد لکھنا یے nnکاپی رائٹنگ اسلوب، بمقابلہ مصنوعی ذہانت (Ai writers software)nnاس ٹیکنالوجی کے دور میں، آرٹیکل رائٹر سافٹ وئیرز ہیں جو بتا دیتے ہیں کہ ،یہاں پر یہ لکھنا ہے، یہاں پر یہ لکھنا ہے، یہاں پر یہ
لیکن یہ تو سائنس ہوگئی ؟nn انفرادیت اور آپ کے اندازِ بیاں کو آپ ہی جان سکتے ہیںn آپ ہی ڈھونڈ سکتے ہیں nکوئی سافٹ ویئر یا کوئی کوئی ٹیمپلیٹ، اس میں آپ کی مدد نہیں کر سکتاnnآپ کا اپنا انداز بیان آپ کیسے ڈھونڈیں ؟
اس پہ بات کریں گے اگلی پوسٹ میں۔nnاس کی ایک ہی کلید ہے۔۔۔ nاس پروڈکٹ / اس سروس، یا جس برانڈ کے بارے میں آپ کاپی رائٹنگ کر رہے ہیںnn اس پر آپ کا ایمان کی حد تک یقینn اس کا احترامn اس سے لگاؤ nاس کی طرف مائل ہوناn جب آپ کسی بھی چیز، کسی بھی شخص کے بارے میں خود پر یقین رکھتے ہوئے ، جذبات کو استعمال کرتے ہیں، کیفیات کو انجوائے کرتے ہیں، تب ہی آپ اس کے بارے میں عزت و احترام کے ساتھ اس کو بیان کر سکتے ہیں۔nnکیا وجہ ہے کہn جس طرح کے پروجیکٹ ، خواہ، گرافکس کے ہوں یا رائٹنگ کے ہو جس میں انسان کو creative freedom ملتی ہے اس میں انسان کی پروگریس اور پرفارمینس بہت اچھی ہوتی ہے اور جو کاموں وہ محض پیسوں اور مارے ںاندھے کلائنٹ کے لیے ںے دلی سے ک کر رہا ہوتا ہے،
اس کا اس پروڈکٹ کوئی خاص لگاؤ نہیں ہوتاn اس کے بارے میں لکھی گئی کاپی رائٹنگ یا اس کے بارے میں بنایا گیا ڈیزائنn اس کے بارے میں بنائی گئی ویب سائٹ nمتاثر کن نہیں ہوتی رہی ہے ؟n آپ کا جس پہ ،احترام ،پیار، لگاوٹ، ہوگی اس کے بارے میں اندر سے آپ کا انداز بیان نکل کر آئے گا اب وہ کاپی رائٹنگ ہو یا کوئی اور فیلڈ nnخواتین اگر اس کو یوں سمجھیں کہnnآپ کسی کے لیے چاو سے کھانا بنائیں تو ، ذائقہ اور تاثیر الگ آئے گی
بس کام چلانے کے لیے بنائں تو الگ nلیکن کھانے پکانے کے اصول سے واقفیت اور اس کا شوق بہرحال ضروری ہے۔
ہاتھ میں ذایقہ nکچھ نہیں ہوتا
یہ آپ کی لگاوٹ ہوتی ہے، اس شخص، اس شوق کے ساتھ جو کھانے کو ذائقے دار بناتی ہے۔
کاپی رائٹنگ پہ واپس آتے ہیں۔nnحتیٰ کہ آپ خود بھی اگر دوسروں کے لکھے ہوئے اشتہار پڑھیں یا دیکھیں یہ بہت سے ایسے اشتہار جو بہت زیادہ پاپولر ہو جاتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے کہ منیجمنٹ بنانے والے نے اس کو پوری تگ و دو پورے پورے ریسپیکٹ اور ریسرچ اور آپ کے ذہن کو پڑھتے ہوئے بنایا ہوا ہوتا ہے
دوسری طرف ، کیا وجہ ہے کہ nبہت سی ، ایسی کمپنیاں، بہت سے ایسے برینڈ،n بہت سے ایسے اشتہار آتے ہیں ،اور چلے جاتے ہیں فارمولا اور تخلیق فالو کرتے ہیں، لیکن اپنی آواز، اپنا اسلوب nاس پر اپنا ایمان اس طرح نہیں ہوتا
تو پھر سروس اور پروڈکٹ/ پٹ جاتی ہے۔nnیہ سب انفرادیت کون اور کیسے کرسکتا ہے، اس بارے میں، اگلی قسط میں تفصیل سے بات کریں گے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.