پوسٹ – 2021-08-18

وڈیوز دیکھ کر کورس کرنے والے ہوں
یا کتاب سے سیکھ کر
دونوں بہرحال غیر مستقل مزاجی کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں،
پہلے
بات کرتے ہیں، وڈیو دیکھ کر، پروفیشنل اسکل سیکھنے والوں کی
یہ افراد سیکھنا بہت کچھ چاہتے ہیں،
نیٹ پہ میسر بھی ہوتا ہے
فری بھی مل جاتا یے
اردو میں بھی ہوتا یے
لیکن پھر بھی ٹک کر بیٹھ کر دیکھنا، یعنی مستقل مزاجی سے دیکھناnnاور دیکھتے چلے جانا، nیہ نہیں کر پاتے ۔۔اور پھرآدھا ادھورا چھوڑ کر کچا پکا سیکھ کر ، شاٹ کٹ مار کر فری لانسر مارکیٹ میں کوالٹی کا بیڑا غرق کرتے ہیں nnدوسری طرف مطالعہ کرکے سیکھنے والے، کتابوں سے سیکھ لیتے ہیں، لیکن مطالعہ بہرحال زیادہ وقت اور توجہ مانگتا ہے، پھر یہ لوگ وڈیو سے سیکھنا چاہتے ہیں تو کتاب پڑھنے کی عادت وڈیو، دیکھنے نہیں دیتی، یا دیکھنا شروع کرتے ہیں تو ، مستقلا نہیں دیکھ پاتے nتیس چالیس لیکچرز مکمل نہیں کرپاتے، جبکہ ایک وڈیو آٹھ دس منٹ کی ہوتی ہے۔۔ nnکیا وجہ ہے دونوں طرح ہے افراد، مستقل مزاجی نہیں لا پارہے ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.