مصنوعی ذہانت بمقابلہ انسانی تخلیقnnآپ کونٹینٹ رائٹنگ کرنا چاہتے ہیں nآپ گرافکس کو کیریر بنانا چاہتے ہیں nآپ ویب سائٹ ڈیزائن / ڈیولپمنٹ کو پروفیشن بنانا چاہتے ہیں nآپ ای کامرس کو پیشہ بنانا چاہتے ہیں nآپ سوشل میڈیا مارکٹنگ میں جھنڈے گاڑنا چاہتے ہیں nآپ یوایکس یو آئی وغیرہ کے ماہر بننا چاہتے ہیں ، nآپ وڈیو گیم ڈیولپمنٹ/ڈیزائننگ سے متعلق کچھ کرنا چاہتے ہیں nآپ وڈیو اڈیٹنگ/ کمپوزٹنگ یا تھری ڈی اینی میشن کی دنیامیں نام اورپیسہ کمانا چاہتے ہیں nnغرضیکہ آپ کوئی بھی ، کمپیوٹر فیلڈ منتخب کرنا چاہئیں ، nتقریبا ہر ہی شعبے میں ، آرٹی فیشل انٹیلیجنس اپنی انٹری کرچکی ہے nمصنوعی ذہانت پر مبنی کاپی رائٹنگ سافٹ وئیرز آچکے ہیں nبنے بنائی گرافکس کو ہلکا پھلا ایڈٹ کرکے ، یا ان کا استعمال کرسکتے ہیں ، سافٹ وئیرز کے اندر جدت آچکی ہے nویب سائٹ اب خود کو ، خود بنانے لگی ہیں ، ورڈپریس وغیرہ کی مثال لے لیں ۔
ای کامرس کے شعبے میں ، انتہائی جدید پلگ انز، اور اپ گریڈڈ قسم کا کوڈ ایسے ایسے کام کرکے دے رہا ہے کہ ، جو پہلے کرنے میں ، بہت محنت اور وقت لگتا تھا nسوشل میڈیا مارکٹنگ میں فیس بک وغیرہ انتہائی ذہین ہوچکے ہیں ، ان کے ڈیش بورڈز ، ان کی رپورٹنگ ان کی اشتہاری مہمات ، اس قدر سمارٹ ہوچکی ہیں ، کہ آپ نے ایڈ بنا کر کس کو ٹارگٹ کرنا ہے ، کہاں تک کس طبقے تک ، اشتہار پہنچانا ہے ، یہ تقریبا گھر کا پتہ تک لا کر دے دیتے ہیں کہ ، nیو زر ایکسپرئنس میں ڈیزائن کٹس اور بہت ہی ، اہل / قال سافٹوئرز میدان میں آچکے ہیں nان ویژن ، ایڈوب ایکس ڈی ،وغیرہ وغیرہ ، یہ پلک جھپکتے میں آپ کے آئیڈیا کو کاغذ سے ایک مکمل ڈیجٹل پراڈکٹ میں کنورٹ کردیتے ہیں اگر سافٹ وئیر چلانا آتا ہو
اسی طرح باقی شعبہ جات میں بھی ، مشینی ذہانت اونچے درجے پہ ہے ، nاور یہ ابھی آغاز ہے nتو پھر کیا کریں ، اپنی تخلیق مار دیں ؟
نہیں ، اس سب کا فائدہ آپ اٹھا تب ہی سکتے ہیں کہ ، جب آپ یہ فیصلہ کرلیں n”آپ جلدی جلدی وقت بچا کر ، تھوڑی کوالٹی کمپرومائز کر کے پیسے کما کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں nیا باقاعدہ اپنی منتخب کردہ فیلڈ کی ، کو گہرائی میں سمجھ کر ، سافٹوئیرز سیکھ کر ، پھر اس مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں
ہاں کلائنٹ کو آپ کی تخلیق سمجھ نہ آرہی ہو ، اور کلائنٹ خودہی اس لیول کا انٹل ایکٹ نہ رکھتا ہو جس لیول کی آپ نے محنت کی ہو ، تو پھر ، ایسے کلائنٹ کے لیے یہ آٹو میٹڈ، سلوشن ہی بہتر رہتے ہیں ،
کام کریں ، وقت بچائیں پیسے لیں اور آگے بڑھیں nلیکن اس چیز کو ، اپنی عادت ہرگز نہ بنائیں nمختصرا یہ کہ ، آپ کو مشین سے گول روٹی کرنی آجائے تو ہاتھ کی محنت
کی تکریم بہرحال موجود رہتی ہے ، وہ وقت ، وہ محنت ، وہ ڈے ڈی کیشن ، وہ دماغی ورزش، جو ہاتھ کا قیمہ بنانے میں ، خرچ ہوگی ، اس کا سواد، مشین کا قیمہ ہرگز نہیں دے سکتا
ہاں کلائنٹ زیادہ ہے ، اور پیسے بھی ہیں ، اور انہیں ، آپ کی تخلیق نہ سمجھ آتی ہے ، اپنی اوسط اور کنفیوزڈ ذہنیت کی وجہ سے ، تو ضرور باضرور انہیں ، بھگتائیں مذکورہ سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے nلیکن ، اپنی creative freedom کو مصنوعی ذہانت کا زنگ نہ لگنے دیں ، فارغ اوقات میں ، خود کو وقت دیں ، پراجیکٹس بنائیں ، اپنے لیے ، ان کا پورٹ فولیو بنائیں ، تاکہ ، آپ کا لیول بھی بلند رہے اور پیسہ بھی آتا رہے ۔۔
پوسٹ – 2021-07-24
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد