پوسٹ – 2021-07-16

کس قسم کی پاکستانی لڑکیاں، مجرموں پہ مرنے والی ہو رہی ہیں ؟nnپہلے تو یہ سمجھ لیں کہ nnبرا منانے یا حیران ہونے کی ضرورت نہیں، اور ایسا کوئی پہلی بار بھی نہیں ہو رہا کہ کسی بظاہر ہینڈسم لڑکے پہ پاکستانی لڑکیاں مرنے والی ہوئی ہیں، جانتے ہوئے بھی کہ وہ قاتل ہے۔
یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے چائے والے کو وائرل کروایا تھا nانہیں موسٹلی پتا ہی نہیں، کہ آلرڈی بہت سے ہینڈ سم لوگ اور خوبصورت عورتیں، مجرم ہوچکے ہیں، تصاویر دیکھ لیں، اب انٹرنیٹ کے رستے اور رسائی آسان ہے، اس لیے ان کے لیے یہ بہت غیر معمولی بات ہے کہ اتنا ہینڈ سم بندہ اور مجرم، جبکہ یہ عام سی بات ہے، اور جو ظاہر پرست قوم ہو اس کی عورتوں میں یہ چیز کامن ہے ،ظاہر پہ جانا ہے۔
اچھا ، ایک چیز اور ، یہ طبقہ بہت کم ہے اور بہت ہی کم سن لڑکیاں یہ باتیں کر رہی ہیں، کہ ہائے اللہ اتنا ہینڈ سم کرمنل ، موسٹلی نبی اور نبا کاشف والا طبقہ، nتو ان کا برا ماننے کی ضرورت نہیں۔۔ nnاصل خطرناکی یہ ہے کہ nاس کے نفسیاتی پہلو۔nnکی آخر ایسا کیا ہوا ہے؟ گزشتہ چند برسوں میں کہ اس نوجوان نسل (خصوصا اٹھارہ سے پچیس تیس سالہ کنواری) کی نفسیات پہ nجرم کی سنگینی اور انصاف سے زیادہ کریمنل کا ہینڈم سم ہونا حاوی ہوگیا ہے۔۔ nnوجہ ؟ بے عقل قوم کی فارغ العقل خواتین کی نیٹ فلکس اور جرم و سزا/ وحشت/ قتل و غارت/ سیریل کلنگ والے ڈراموں اور اس سے جڑی سنسنسی خیزی تک رسائی۔
جتنے کرائم شو ہیں ان میں، حاکمیت کس کی دکھائی جاتی ہے۔ مجرم کی۔۔ ؟ رائٹ ؟
جوکر نامی ولن، کیوں اتنا پاگل کردیتا ہے ؟
نارمن بیٹس نامی ڈرامے میں، نارمن کی کیا اٹریکسشن ہے
اور بھی گن لین۔
بلیک لسٹ کا سفاک گنجا رے منڈ
پیکی بلائنڈر کا ٹامی شیلبی
منی ہائسٹ کا۔ برلن۔ nپاکستانی عورتوں کے ان پہ پاگلوں کی طرح مرنے کی وجہ کیا محض ان کا ہینڈسم ہونا ہے nنہیں۔۔۔ بلکہ nnعورتیں کسی بھی خطے سے تعلق رکھتی ہوں ، یونی ورسل فارمولا ہے کہ وہ فطرتا درج ذیل صفات والے بندے پہ مائل ہوگی۔nnحاکمیت پسند، رسک ٹیکر، قوت فیصلہ سے مالا مال، ایڈونچر پسند، دلچسپ شخصیت کا مالک
سنجیدہ ، ںردبار
ہینڈسم والی کوالٹی ثانوی ہوتی ہے۔۔۔ nnاور پاکستانی لڑکوں یا مردوں میں یہ خوبیاں موجود ہیں ؟
لول ۔۔ nہینڈسم لونڈوں کے ںریک اپ یا وجہیہ مردوں کی طلاقیں نہیں ہوتیں ؟nnپھر
کیا وجہ ہے کہ اکثر ایسے کردار ولن یا بیڈ بوائز کی صورت میں ہی اسکرین پہ دکھائے جاتے ہیں۔nnاس سے کیا پنپے گا بے عقل افراد اور کچی عمر کی لڑکیوں میں؟
آف کورس بے حسی؟ nکچھ بھی ہے کیوٹ تو بوہت ہے
یہ والا جملہ اکثر پاکستانی روسٹرز استعمال کرتے ہیں، nدانستہ ہو یا نادانستہ nاس کا متواتر استعمال ذہنی طور پر کسی بھی کچی عمر کے فرد پہ کیا اثر کرتا ہے ؟
سوچیں۔۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ nابھی یہ مائنڈ سیٹ کامن نہیں پر کامن ہو ضرور جائے گا۔۔
پھر ہوگا اصل مسئلہ، ابھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔nnکیسے؟nnلڑکوں کو ایلفا میل پلس ایموشنلی انٹیلیجنٹ ہونا پڑے گا۔
ایموشنل نہیں، ایموشنلی انٹیلیجنٹ
کیسے ہو سکتے ہیں
؟nnمیں نہیں بتاوں گا۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.