پوسٹ – 2021-07-04

یو ایکس ڈیزائن – ux design کورسnnتیسری قسطnnیوزر ایکسپرینس کی تاریخnnیہ اصطلاح کس نے ، کیوں اورکب متعارف کروائی۔
یو ایکس – ux، یعنی user experience کی اصطلاح، ایپل نامی کمپنی کے، ڈاکٹر ڈان نارمن نے نوے کی دہائی میں، متعارف کروائی تھی، وہ ایک الیکٹریکل انجینئر ہونے کے ساتھ ساتھ، behavioral scientist بھی ہیں۔ nانہیں، user centered design ( اس اصطلاح کو اگلی اقساط میں تفصیلا بیان کیا جائے گا)nکا باوا آدم بھی کہا جاتا ہے۔
ڈان نارمن کا کہنا ہے، کہ ڈیزائن کی اہمیت ، صارف کی ضروریات، نفسیات اور اس کے اہداف سے نتھی ہوتی ہے ۔
اسی وجہ سے انہوں نے، user experience کی اصطلاح متعارف کروائی،
جس کی تعریف ان کے اپنے الفاظ میں درج ذیل ہے۔
پراڈکٹ، سسٹم، یا ڈیزائن، ڈیجیٹل ہو یا مادی یعنی materilistic، جسے چھوا جا سکے، وہ اپنےاستعمال کرنے والے (یوزر) کی تمام تر ضروریات، کیفیات، احساسات کا خیال رکھتے ہوئے اس سے گفتگو/کمیونی کیٹ۔ (انٹرایکٹ ) کرے، خواہ وہ انٹرایکشن ایک کلک کی صورت میں ہو یا پھر محض کسی نان ڈیجیٹل پراڈکٹ کے استعمال کی صورت میں، پھر اس کے گرافکس، اس کا پورا اسٹرکچر، یہ بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے nکیا یو ایکس کا تصور / تاریخ میں پہلے بھی ملتا ہے ۔۔ nجی ، نظر ڈالتے ہیں ، user experience کی منفرد اور افسانوی قسم کی طلسمی تاریخ / ٹائم لائن پہ
آجکل تو اس اصطلاح کو محض ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس اور خاص طور پر لائیو ایکس ڈیزائنر کی نوکری کے ڈسکرپشن کی بات کی جائے تو انہیں کے حوالے سے سوچا جاتا ہے کہ ایک روایت یوں ایک ڈیزائنر میں ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس ڈیزائن کرنے والا شخص ہوتا ہے ،
جیسا کہ پہلےںتایا گیا، کہ یہ اصطلاح، ڈان نارمن نامی ،ایک سائیکولجسٹ اور ڈیزائنر، جو کہ الیکٹریکل انجینر بھی ہیں، نے ۔۔۔ انیس سو پچانوے میں متعارف کروائی تھی۔۔ لیکن ، اس اصطلاح سے پہلے بھی ، بہت nسے افراد نے، ایسے سسٹم اور سوچ کا تذکرہ مختلف مواقع پہ کررکھا ہے۔۔
اس تاریخ کو جاننا کیوں ضروری ہے ؟
اس فیلڈ یعنی یوزر ایکسپرینس کی اہمیت جاننے کے لیے، اس مائنڈ سیٹ میں آنے کے لیے، اس طرح سوچنے کے لیے، nکیوں کہ، جتنا زیادہ ہم اس کے منبع یعنی origins، کو جانیں گے۔۔ ان قوتوں اور عوامل یعنی فیکٹرز کو سمجھیں گے، جنہوں نے، اس فیلڈ یعنی یو ایکس کی شکل ڈھالنے میں مددکی، اتنا ہی زیادہ ہمیں، صلاحیت حاصل ہوگی۔ اور ہم سمجھ سکیں گے کہ اس فیلڈ کے حوالے سے ، مستقبل کیا ہے، مزید کیا جدت لائی جاسکتی ہے، وغیرہ وغیرہ ۔
خصوصا اگر آپ مکمل نئے ہیں۔ تو یہ تاریخی تعارف آپ کو بہت مدد کرے گا۔
اور اگر اپ پہلے سے یو ایکس بارے جانتے ہیں، یعنی پروفیشنل ہیں، تب بھی ، تاریخی تناظر یعنی context، میں اس کا جائزہ ، آپ کی تخلیقی سوچوں کو ایک نئے رخ میں ڈھال کر، آپکو،ux کے حوالے سے نیا اور مختلف زاویہ نگاہ بخشے گا۔ nتو آئے نظر ڈالتے ہیں،یو ایکس ڈیزائن کی تاریخ پہ۔
اس کورس کی ، چوتھی قسط میں

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.