اگر آپ کے روزمرہ کاموں کی فہرست -nTo do listnروزانہ ، تیار نہیں ہوتی
آفس کے کام ،
ان کاموں کو کرنے کا طریقہ
ریسرچ
ٹولز
وغیرہ سب کاغذ پر موجود نہیں ہوتے
تو آپ ، سب کچھ ہو سکتے ہیں ، لیکن ، ایک اچھے پروفیشنل نہیں ۔
مثلا،
اگر آپ ایک ، ویب ڈیزائنر ہیں
آُپ کو ویب سائٹ کے مختلف پیجز ، فوٹو شاپ یا ایکس ڈی پر ڈیزائن / پروٹوٹائپ کرنے کا کہا گیا ہے
ٹوٹل پانچ پیج ہیں ، آپ نے ، روز کا ایک پیج ڈیزائن کرنا ہے
تو ان پیجز کے نام
کس دن کون سا کرنا ہے
اور مثلا اگر ، ایک دن آپnContact usnپیج پر کام کرنےجا رہے ہیں تو
وہ اپنے پاس نوٹ کریں
کہ آج contact us پر کام کرنا ہے
یہ ہوا گول یعنی ہدف
آپ اس کے سٹیپ کیا ہونے چاہیں
یعنی صرف ہدف طے ہونا کافی نہیں
خیر اس کے سٹیپ اس طرح ہوں گے
کتنا وقت ، ڈیزائن انسپیرشن کو دینا ہے
یا یوں کہیں ، ٹوٹل کتنے ڈیزائں ٹیمپلیٹ آپ نےnnbehance, dribble , یا اس طرح کی
ویب سائٹس پر دیکھنے ہیں ، آئیڈیا کےلیے ،
اس کے بعد ، آپ نےیہ لکھنا ہے کہ
آپ پروٹوٹائپ کریں گے ، وائر فریم یا پھر ، براہ راست ڈیزائن
پھر اس ڈیزائن کے لیے استعمال ہونے والی فونٹس کلر ، وغیرہ ڈاون لوڈ کریں
پھر یہ لکھیں کہ ،ٹول کون سا استعمال کرنا ہے
اسی طرح ، آخر تک ، یہ سب لکھ کررکھیں
یاد رکھیں ، دن کے شروع میں کی گئی یہ زیادہ سے زیادہ آدھے گھنٹے کی محنت ،
آپ کا سارا دن انتہائی مفید بنا دے گی
آپ اس تحریر کو ، اپنی فیلڈ کے اکارڈنگ اپلائی کرلیں – آج سے ،nBaby step strategynکو فالو کریں ۔
اور اگر آپ یہ سب نہیں کرسکتے ، یا نہیں کرتے ، تو آپ سب کچھ ہو سکتے ہیں ،لیکن اپنی فیلڈ میں آگے نہیں بڑھ سکتے ۔
ہاں کارپوریٹ مونوپلی کرکے آگے بڑھنے والے ، اس کے بغیر بھی آگے بڑھ جاتے ہیں ، لیکن حقیقی پروفیشنل اور ماہر افراد ، کے لیے یہ سب ضروری ہے ، سازشی اور کام چور، دوسروں کی محنت کا کریڈٹ لینے والے بغیر اس محنت کے بھی کام کرجاتے ہیں ،
یہ آپ کی چوائس ہے کہ ، آپ کون ہیں
سازشی یا باصلاحیت
پوسٹ – 2021-06-15
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد