خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnتینتیس ویں قسطnnاین پی ڈی کے مریض – عام ایموشنل بلیک میلر اور زہریلے افراد میں فرقnnیہاں، پہ نارسسزم کے موضوع کو کچھ دیر کے لئے روکتے ہیں اور ان لوگوں کے بارے میں بات کرتے ہیں ،جو مکمل طور پر نارسسٹ ڈس آرڈر کا شکار نہیں، لیکن جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ نارسسزم پورا سپیکٹرم ہے، پوری رینج ہے کچھ افراد میں، کچھ نشانیاں ہوتی ہے، اور کچھ مکمل طور پر ہوتے ہیں، تو یہاں بات کر رہا ہوں، ان کی جن میں تھوڑی بہت نشانیاں ہوتی ہیں، لیکن وہ ، این پی ڈی کا شکار نہیں ہوتے ایسے افراد کوnn’جذبات کا شکاری’nn، nیعنی ایموشنل Predators nnگویا وہ، فطری یا قدرتی طور پر جذبات کے ذریعے شکار کھیلتے ہیں، لیکن بہرحال این پی ڈی کا شکار نہیں ہوتے، nاس مضمون یا قسط کو لکھنے کا مقصد ان تمام سوالوں کو ایڈریس کرنا ہے، جو آپ کے ذہن میں، نارسسزم پہ مبنی یہ طویل سلسلہ پڑھ کر، اٹھ سکتے ہیں۔nnجن کی بنیاد پر ، عین ممکن ہے، آپ اپنے اطراف کےلوگوں، نارسسٹ قرار دے دیں اور ان میں،محض چند نشانیاں ہوں، یا وہ ایموشنل شکاری ہوں، نہ کہ نرگسیت ہے مریض۔
اور ظاہر ہے، ڈیٹنگ ہو، تعلق ہو، رشتہ ہو، برادری ہو، فیملی ہو، ضروری تو نہیں کہ ہر شخص نارسسٹ ہو، ہوسکتا ہے، کچھ
محض ایموشنل بلیک میلرز ہوں یا کچھ مذہبی بلیک میلرز، یا کچھ حب الوطنی بلیک میلر، لیکن یہ ہے ، بہرحال ، نارسزم کا محض ایک ہی جز، جو ظاہر ہے، بہت زہریلا ہوتا ہے، لیکن کی بنا ہر آپ نارسسٹ کی باقی نشانیوں سے صرف نظر نہیں کرسکتےn اس لیے، اپ نارسسٹ اور nnیعںی جذبات کے شکاری emotional predatorsnمیں فرق سمجھیں، پھر ہم نارسسٹ والے سلسلے کو وہیں سے جوڑیں جہاں سے روکا تھا
،
نارسسٹ بارے تو بہت کچھ کہا جاچکا، اب جانیں،nnجذباتی شکار کھیلنے والے کی چیدہ چیدہ نشانیاںnn، جذباتی طور پر شکار کھیلنے والے افراد این پی ڈی کے مریضوں سے اس لیے بھی الگ ہوتے ہیں کہ ان جذباتی بلیک میلرز میں، کچھ نہ کچھ ہمدردی کا مادہ، بہرحال موجود ہوتا ہے nدوسری اہم چیز کے یہ افراد نارسسٹ والی چند زہریلی ٹیکنیکس /nجانتے ہیں،ان کا استعمال بھی کرتے ہیں، لیکن ایز اے ٹول ، فطرتا نہیں، مثلا مٹھار مٹھار کر باتیں کرنا خواہ ، حقیقتا، یہ بلکل مردہ یا جذباتی طور پر عدم دستیاب ہوں۔
یہ معاملات کو کھٹا میٹھا تلخ چلاتے رہتے ہیں، ٹھنڈا گرم رکھتے ہیں۔
بہت زیادہ مافوق الفطرت تک، پرکشش یا پر تاثیر قسم کی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں، یہ بھی بہت طویل عرصے تک بغیر کچھ کہے غائب رہ سکتے ہیں یعنی تعلق سے دور
جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ ان میں بہرحال حال این پی ڈی کے مریضوں کے برعکس کچھ ہمدردی یا نرمی کا مادہ زرور موجود ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ اپنے مکر /حربے پورے استعمال کرتے ہیں ، تعلق کونارمل نہیں رہنے دیتے ، اپنے مینی پولیٹو یا کردار کو سامنے رکھتے ہیں، اس لیے صحت مند رشتوں یا تعلقات کے قابل نہیں ہوتے۔
جب تک، یہ شعوری طور پر اپنے مزاج میں تبدیلی لانے کا تہیہ نہ کرلیں ۔nnاگلی قسط میں ان کی چند مزید نشانیاں پڑھیں گی ، پھر ، دوبارہ سے نارسزم کی طرف آجائیں گے
پوسٹ – 2021-05-31
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد