خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnستائیس ویں قسطnnکیا NPD کا شکار افراد سے نرمی یا شفقت کا سلوک کرنا چاہئے ؟۔nnپاکستان جیسے عمومی طور پر ، مذہبی منافقت بھرے سماجوں میں ، nNPD کا شکار nافراد جو کہ ،تعلق کوزہریلا کردیں ، شکار کو روند کر رکھ دیں ، ایسے افراد کے بارے میں ، نرمی ، حقوق العباد، مروت، جیسی باتیں کرکے ، ان کو کور مہیا کیا جاتا ہے nکہ آپ ان کے بارے میں ذرا تمیز سے بات کریں ، نرم خوئی کا مظاہرہ کریں nخواہ آپ کے ساتھ ، کسی طرح کا بھی سلوک ہوتا رہا ہوnnاکثر یہ سکھایا جاتا ہے کہ ، وہ اگر آپ کے ساتھ برا کررہا ہے تو، اس کو اس بات کا فائدہ یا مارجن دیں کہ ، اس کا بچپن ، شاید ، اچھا نہیں گزراوہ خود، برے سلوک یا کسی اورnNPD abusernکا شکار رہا ہے nان کا دماغ الگ طرح سے سوچدتا ہے ، تھوڑا خیال کریں ، اسے ، اذیت پسندی کی عادت ہے وغیرہ وغیرہ nnمذکورہ بالا سطور سے ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ، کسی کے بچن کے ذہنی/نفسیاتی زخموں کو ، غیر مستند قرار دیا جا رہا ہو nکیوں کہ ، آئے دن ، فیس بک یا حقیقی زندگی میں ، بھی اکثر لوگوں سے گفتگو کرکے یہ آئیڈیا ہوتا ہے کہ ، جنہیں ، حقیقتا ، بچپن میں یا کسی بھی دور مینnNarcissistic abusenکا سامنا ہو ، ایسے لوگ، اپنے رویوں / مزاج کے بارے میں بہت محتاط ہوجاتا ہے ، ہر لمحہ انہیں یہ خطرہ لگا رہتا ہے کہ ، کہیں وہ بھی ، اپنے nNPD زدہ پارٹنر/رشتے دار جیسے نہ ہوجائیں
اور دوسروں سے اسی طرح کا سلوک نہ کرنے لگیں ، جس کی وجہ سے ان کی زندگی جہنم بن گئی nاس لیے یہ یاد رکھیں کہ ، ہمیں ، nNPD زدہ شخص کو اس کے کرتوتوں کا مارجن یہ بول کر نہیں دینا کہ ، nضرور اس کے ساتھ ، کچھ برا ہوا ہوگا، تبھی یہ اییسا ہے nانہیں ، ان کے کیے کا ذمہ دار ، ٹھہرانا ضروری ہے ، بغیر کسی اضافی nreasoning nکےnnہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ، ایسے خود پسندی کے ذہنی عارضے کا شکار افراد nاپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں ، وہ کسی مجبوری یا ، ذہنی کیفیت کے زیر اثر یہ سب نہیں کررہے ہوتے، انہیں ، ایک صحیح غلط کا بخوبی پتا ہوتا ہے nnانہیں اپنے شکار کا درد بخوبی نظر آرہا ہوتا ہے nnاس لیے ہم جتنا زیادہ ، انہیں njustifynکرنے کی کوشش کریں گے ، اتنا ہی ہم ، اس nNPD زدہ شخس کو nمزید شکار مہیا کررہے ہوں گے nاور اتنا ہی زیادہ ، متاثرہ افراد کی ، مدد کرنے میں ناکام ہوتے چلےجائیں گے nجو کہ اصل حقدار ہوتے ہیں ، nہمدردی اور، نرم خوئی کے nnیہ چکر کچھ اس طرح چلتا ہے nnنارسسٹ نے ایک شخص کا استحصال کیا
اس شخص نے آواز اٹھانے کی کوشش کی nسماج/رشتے/تعلق/ذات برادریاں/منافقانہ رسم و رواج / مذہب کی افیون ، سب مل کر، شکار کو کھڈے لائن کرکے ، اجنبی کردِیں گی اورnnarcissistic personality disordernکا شکار شخص ، اپنا ظلم جاری رکھے گاnnمجموعی طور پر ، بات کی جائے تو، اس سماج میں بہتری کی ، توقع ، اس وقت تک سراب اور بے وقوفی ہے جب تک ، nرتبے ، عمر، تعلق ، رشتے ، اس سب سے بالا تر ہو کر، nNPD nذدہ لوگوں کی نشاندہی کرکے ، انہیں ، لگام نہیں ڈالی جائے گی nnاگلی چند اقساط میں nجوابی الزام تراشی – وکٹم بلیمنگ / بلیم شفٹنگ
نارسسٹ کا جعلی خوش اخلاق ماسک اور گیس لائٹنگ nنارسسٹ کا اگلا شکارnnپر بات کی جائے گیnn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-05-19
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد