پوسٹ – 2021-05-16

خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnانیس ویں قسط nnآپ یا آپ کا پارٹنر/رشتے دار، NPD کا شکار ہوسکتے ہیں یا پھر محض یہ جذبات کی عدم دستیابی بھی ہوسکتی ہے، اورnnاس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اگر کوئی فرد ، جذباتی طور پر عدم دستیاب ہے، تو اس کے ساتھ تعلق ، ایک بھیانک خواب بہرحال ہو سکتا ہے، لیکن اگر ایک شخص نارسسٹک پرسنالٹی ڈس آرڈر یعنی ، خود پسندی کے ذہنی عارضی کا شکار ہے اور آپ ، ماضی میں، ایسے رشتے تعلقات کو جھیل چکے ہوں تو اب کی بار، اگر آپ کے پاس ایک آپشن ہے، کہ آپ ایک عام یعنی جذباتی طور پر عدم دستیاب شخص، کو منتخب کریں یا پھر ایک مکمل طور پر خود پسندی کے ذہنی عارضے کا شکار شخص کو
تو یاد رکھئے کہ ، پہلےوالے کا ساتھ، بہت تکلیف دہ ہے، یعنی جذبات/ احساسات کی عدم دستیابی ، تکلیف دہ ہے، لیکن دوسرا، یعنی این پی ڈی ، کا مریض بہرحال ، تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک اور نقصان دہ بھی ضرور ہے۔n آ پ کون سا تعلق منتخب کریں گے؟، جذباتی طور پر عدم دستیاب، یا پھر مکمل طور پر خود پسندی کے ذہنی عارضے کا شکار شخص۔n ظاہر ہے، پہلا والا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کا سابقہ پارٹنر ،یا کوئی ایسا شخص جس سے آپ کا ،کسی بھی قسم کا پروفیشنل یا پرسنل تعلق رہا ہو،وہ مکمل طور پر، این پی ڈی (narcissistic personality disorder)nکے حصار میں ہے یا پھر ,اس عارضے کی رینج/حدود/اسپیکٹرم میں، کہیں کہیں، تھوڑا تھوڑا، موجود ہے، یعنی، اس کے اندر نشانیاں موجود ہیں، nاور ایک بات یاد رکھیں کہ یہ سب بہت قریبی اور طویل المدت، تعلقات کے ساتھ ساتھ پتہ چلتا ہے، ایسے چند مضامین کی بدولت آپ کسی کی ذہنی صحت پہ سوال نہیں اٹھا سکتے ، جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ پھر آپ اور پاکستانی ماہر نفسیات(اکثر) میں کیا فرق رہ جائے گا ؟n کہ جو محض سکون آور گولیاں بیچنے کے لیے ،معاملات کی جڑ میں جائے بغیر، ایک ہی شخص کی کہانی، دوسرے کے منہ سے سن کر، محض اس لیے مان لے کہ۔ شکایت کرنے والا وہ شخص، عمر میں بڑا ہے اور رشتے دار ہے، تو اس کی بات مقدس صحیفہ ہوگئی، پھر وہ سو کالڈ ماہر نفسیات ، مزید انوسٹی گیٹ نہیں کرتا، اور اگر کرے بھی ، لیکن، فالٹ کسی بڑے کا نکل آئے تو ماہر نفسیات میڈیکل کی پھکی سائڈ کرکے، حقوق العباد کا یکطرفہ یا مذہب والا مرتبان کھول کر، اسلام کو مسخ کرکے پیش کرتا ہے۔۔
اس طرح بات آئی گئی ہوجاتی ہے، ظاہر ہے، نفسیاتی مرض ٹھیک ہوجایں تو یہ پاکستانی ماہر نفسیات، ےچارے کہاں سے کھائیں گے
گورکن والا حساب ہے ان کا ، قبریں کھودنے کے علاوہ کچھ آتا نہ ہو تو پھر جنازوں کا انتظار کیا جاتا ہے ۔nn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.