خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnبیس ویں قسطnnجیسا کہ گذشتہ قسط میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا تھا ،کہ خود پسندی کا ذہنی عارضہ، یعنی نارسسٹٹک پرسنیلٹی ڈس آرڈر – Narcissistic Personality Disorder nکو جاننے/سمجھنے کے لئے کسی کے بھی ساتھ بہت طویل المعیاد اور قریبی تعلق اپنا بہت ضروری ہے، ہاں یہ نشانیاں، یہ مرض، بہرحال ،ابھر جلدی جاتا ہے،لیکن، لیکن ، بہت سے خارجی افراد یعنی، کہ جو براہ راست رشتے/تعلق میں موجود نہ ہوں،ان کو نہیں پتا چل سکتا، کہ دو افراد کے مابین ،اگر تلخیاں اور زہر پھیل رہا ہے ،تو دونوں میں سے کون ،نار سسٹک پرسنیلٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے ،کیونکہ یہ نارسسٹک شکاری ، بہت سارے ماسک لیے گھومتا ہے، اور یہ ہر معاشرے میں الگ ہوسکتے ہیں
خصوصاً پاکستانی معاشرے میں، میسر ماسک درج زیل ہیں
آنسو نکال کر مظلوم بن جانا
ڈاڑھی کے پیچھے شکار یعنی، مذہبی ماسک
حب الوطنی کا ماسک
گفتار کا غازی
کارپوریٹ اخلاقیات nامت کا درد
عورت کارڈ
آدھے ادھورے کچے پکے حقوق العباد
بڑوں کا احترامn (یعنی انہیں کوئی ٹھیک بات بھی ڈھنگ سے نہ سمجھاو، گویا ، داعی کا دائرہ کار، محض اپنے سے چھوٹےپہ ہے)nnوغیرہ وغیرہ، اnnس میں خود ترس جذباتیت اور مذہب والا ماسک مقبول ترین ہے۔nnاور چونکہ، کوئی باہرکا فرد، ان سے قریب نہیں ہوتا ،اور براہ راست متاثر بھی نہیں ہوتا تو اس کو یہ آئیڈیا نہیں ہو پاتا کہ اصل گیم کیا ہے، کیوں کہ این پی ڈی زدہ شخص ،اتنے سارے ماسک لگالیتا ہے، کہ سوشل امیج ٹھیک رہتا ہے۔
اور طویل المدت اور مختصر المدت ان دونوں ادوار میں اس شخص کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے nبھی ہوسکتا ہے کہ آپ نے ابھی اس شخص کا ایک تھوڑا سا روپ دیکھا ہو ,ایک مخصوص پہلو دیکھا ہو ، اس کا مطلب جب اس کی نفسیاتی تہوں میں جھانکیں گے تو کی گہرائی میں یقینا کچھ نہ کچھ اور بہت زیادہ موجود ہوگاnnخود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnایک پورا اسپیکٹرم ہے ، بہت عمیق مشاہدے سے سمجھ آتا ہے
پوسٹ – 2021-05-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد