خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnاکیسویں قسطnnوقتا فوقتا، Narcissistic Personality Disorder ، پر لکھی جانے والے nnخود پسند کا شکنجہ nnنامی ، اس قسط وار تحریر nn کا مقصد ہرگز ہرگز، کسی کو بھی ، چند باتوں کی بنیاد پر ، مکروہ قسم کا ، نارسسٹ ، ظاہر کرنا نہیں ہے
کیونکہ عین ممکن ہے ،اور پاکستانی معاشرے میں تو ،خاص طور پر ممکن ہے، کہ آپ آپ کسی کو یہ والا لیبل لگا کر، غلطیوں کے محاسبے سے جان چھڑا رہے ہو، اور اس کا نقصان ان افراد کو، جو حقیقتا نارسسزم کے مریض کے ساتھ ، تعلقات رکھ کر ، اس زہریلے شخص کا شکار رہے ہوں۔nnمثلا دو افراد ہیں ،جن کے درمیان ،کسی قسم کی تلخیاں، سختی یا کوئی بھی منفیت پروان چڑھی، تعلق زہرہلا ہوگیا، لیکن ان منفی چیزوں کی وجہ ضروری نہیں، کہ ان میں سے ایک یا دونوں نارسسٹ ہوں،n یہ بھی ہوسکتا ہے کہ، ایک شخص دوسرے سے محاسبہ کر رہا ہے اور دوسرا اپنی غلطیوں کا الزام خود سے ہٹانے کے لئے سامنے والے کو پاگل، نفسیاتی، نارسسٹ قرار دے کر توجہ ہٹا رہا ہو۔nn پاکستانی معاشرے میں تو اس کے خطرات بہت زیادہ موجود ہیں اس لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔nnظاہر ہے ، جہاں ،ماہر نفسیات بجائے ، نفسیات پڑھنے سمجھنے کہ ، داعی الی خیر بنے ، محض ، روایت پرستی بلکہ ، بت پرستی جیسی ذہنیت کا شکار ہو کر، ، یک طرفہ حقوق العباد سکھا رہے ہوں وہاں nہر راہ چلتا، ایک دوسرے پر نفسیاتی کا ٹھپہ لگا سکتا ہے nnکیونکہ یہاں پر تو عین ممکن ہے کہ، کچھ افراد جو بمشکل کسی نارسسٹک فرد کے چنگل سے نکل کر بولنے کی جرات کرنا چاہ رہے ہوں، nاور کوئی، شخص کچھ مضامین پڑھ کر، اپنے پارٹنر پہ نارسسٹ ہونے کا الزام ڈال دے ، جبکہ مقصد ،محض اپنی غلطی چھپانا ہو، حساب کتاب سے بچنا ہو، تو سوچیں، اس طرح، جب یہ بات کھلے گی کہ یہ حقیقتا،وکٹم /شکارنہیں تھا، اور وہ حقیقتا نارسسٹ نہیں تھا
تو فایدہ کس کا ہے، ؟
ظاہر ہے،حقیقی نارسسٹ کا، کیوں کہ وہ اب ،n’یہ سب متاثرہ فرد محض الزام لگاتے ہیں’nکہہ کر بچ جائے گا
بدنامی کس کی nاس کے چنگل میں پھنسے ، حقیقی زخم خوردہ شخص کی
تو دھیان ضرور رکھیں۔nnتاکہ لوگوں کو آگے اکراپنی کہانیاں ، سنانے کا موقع ملےnnاور ویسے بھی جو ،حقیقی جذباتی استحصال اور نفسیاتی ٹارچر کا شکار رہے ہوں، وہ کبھی بھی الزام دوسروں پہ ڈالنے کے بجائے، اکثر خود سے یہ سوال پوچھتے رہتے ہیں ،کہ کہیں، وہ میرا ہی فالٹ تو نہیں؟n اس معاملے میں غلطی میری طرف سے تو نہیں تھی؟ وغیرہ وغیرہ
کیونکہ اگر وہ افراد ، اپنی غلطیوں، کا دوسروں پر الزام ڈال کرصورتحال، کو مینیو پلیٹ کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں، گیس لائٹنگ سمجھتے ہوں، تو ان ہے ساتھ ایسا ہوتا ہی کیوں ؟
ایک مزے کی باتn یاد رکھیں،
کہ خود پسندی کے ذہنی عارضے ک شکار افراد کبھی بھی ایسے اشخاص کے ساتھ نہیں رہتے جو ان سے، انہی کی زبان میں بات کریں، یا گیس لائٹنگ، مینی پولیشن جانتے ہوں، ظاہر ہے، دونوں شکاری ہوں، تو شکار کون بنے گا، اس لیے اس طرح کے نارسسٹک افراد، سادہ دل، اور ان کے ماسک سے دھوکہ کھا جانے والے افراد کو ڈھونڈتے ہیں
آخر کیا وجہ ہے کہ ،کچھ اداروں میں اور اسلامی جماعتوں میں بہت چھوٹی عمر سے ریکروٹمنٹ شروع ہوتی ہے؟nnکنڈیشننگ /مینی پولیشن/ ہم زندہ قوم ہیں/ اسلام کے قلعے کا نشہ/ امت کے درد کے انجیکشن۔ اور کیا ؟nn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-05-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد