پوسٹ – 2021-05-16

آپ یا آپ کا پارٹنر/رشتے دار، NPDکا شکار ہوسکتے ہیں یا پھر محض یہ جذبات کی عدم دستیابی بھی ہوسکتی ہے، اورnnاس میں بھی کوئی شک نہیں کہ اگر کوئی فرد ، جذباتی طور پر عدم دستیاب ہے، تو اس کے ساتھ تعلق ، ایک بھیانک خواب بہرحال ہو سکتا ہے، لیکن اگر ایک شخص نارسسٹک پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے اور آپ ، ماضی میں، ایسے رشتے تعلقات کو جھیل چکے ہوں تو اب کی بار، اگر آپ کے پاس ایک آپشن ہے، کہ آپ ایک عام یعنی جذباتی طور پر عدم دستیاب شخص، کو منتخب کریں یا پھر ایک مکمل طور پر خود پسندی کے ذہنی عارضے کا شکار شخص کو
تو یاد رکھئے کہ ، پہلے ساتھ، بہت تکلیف دہ ہے، یعنی جذبات/ احساسات کی عدم دستیابی ، تکلیف دہ ہے، لیکن دوسرا، یعنی این پی ڈی ، کا مریض بہرحال ، تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک اور نقصان دہ بھی ضرور ہے۔
تو بات یہ ہے کہ آ پ کون سا تعلق منتخب کریں گے؟، جذباتی طور پر عدم دستیاب، یا پھر مکمل طور پر خود پسندی کے ذہنی عارضے کا شکار شخص۔n ظاہر ہے، پہلا والا ۔nnدلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کا سابقہ پارٹنر ،یا کوئی ایسا شخص جس سے آپ کا ،کسی بھی قسم کا پروفیشنل یا پرسنل تعلق رہا ہو،وہ مکمل طور پر، این پی ڈی (narcissistic personality disoder)کے حصار میں ہے یا پھر ,اس عارضے کی رینج/حدود/اسپیکٹرم میں، کہیں کہیں، تھوڑا تھوڑا، موجود ہے، یعنی، اس کے اندر نشانیاں موجود ہیں، یہ پھر ظاہر سی بات ہے، کبھی بہت قریبی اور طویل المدت، تعلقات کے ساتھ ساتھ پتہ چلتا ہے، ایسے چند مضامین کی بدولت آپ کسی کی ذہنی صحت پہ سوال نہیں اٹھا سکتے ، جیسا کہ پہلے کیا گیا کہ پھر آپ اور پاکستانی ماہر نفسیات(اکثر) میں کیا فرق رہ جائے گا ؟n کہ جو محض گولیاں بیچنے کے لیے ،معاملات کی جڑ میں جائے بغیر، ایک ہی شخص کی کہانی، دوسرے کے منہ سے سن کر، محض اس لیے مان لے کہ وہ شخص عمر میں بڑا ہے اور رشتے دار ہے، تو اس کی بات مقدس صحیفہ ہوگئی، پھر وہ مزید انوسٹی گیٹ نہیں کرتا، اور اگر کرے بھی ، لیکن، فالٹ کسی بڑے کا نکل آئے تو ماہر نفسیات میڈیکل کی پھکی سائڈ کرکے، حقوق العباد کا یکطرفہ یا مذہب والا مرتبان کھول کر، اسلام کو مسخ کرکے پیش کرتا ہے۔۔
اس طرح بات آئی گئی ہوجاتی ہے، ظاہر ہے، نفسیاتی مرض ٹھیک ہوجایں تو یہ پاکستانی ماہر نفسیات، ےچارے کہاں سے کھائیں گے
گورکن والا حساب ہے ان کا ، قبریں کھودنے کے علاوہ کچھ آتا نہ ہو تو پھر جنازوں کا انتظار کیا جاتا ہے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.