خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPD nnسولہویں قسطnnہوورنگ – hooveringnnنرگست زدہ، شخص کی مکاریوں کا اضافی، مرحلہ ہے جو ہر کسی کو برداشت نہیں کرنا پڑتا، لیکن nاس مرحلے پر، نارسسٹک پرسنالٹی ڈس آرڈ کا شکار، یعنی نرگسیت زدہ شخص ، آپ کو ویکیوم کلینر کی طرح اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتا ہے، اپنے اذیت کدے ٹائپ رشتے/تعلق میں۔
یہ عموما، اس وقت ہوتا ہے، جب نرگسیت زدہ شخص، کو یہ احساس ہوتا ہے، کہ ،اس کے مسترد کرنے کے، یا چھوڑ کر جانے کے، نتیجے میں، اس کا شکار ،اس کے ہاتھ سے، نکل گیا ہے اور اس کے ہاتھ سے کنٹرول چلا گیا ہے ،اس کے ہاتھ میں فی الحال کوئی بھی نہیں جس پر وہ اپنا کنٹرول جماسکے، اور اپنی منفی شخصیت کو منفی ماحول بنا کر ، فیڈ کرسکے، طاقت حاصل کرسکے، اس کی بقا، تعلق کو زہریلا رکھنے میں ہی ہوتی ہے۔
اب وہ اپنے شکار پہ، اپنا کنٹرول، اپنا تسلط دوبارہ چاہتا ہے، اس وقت، جب اس کا شکار، اس سے جان چھڑوا کر ،اپنی زندگی جینے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
اب وہ نرگسیت زدہ شخص اپنے اس پارٹنر کو جو اس سے جان چھڑا چکا ہوتا ہے، دوبارہ سے، آئیڈل بنا کر پوجنا شروع کردیتے ہیں,انہیں یہ ، شو کرتےہیں کہ، وہ انہیں بہت ، یاد کرتے ہیں کرنا شروع کر دیتے ہیں ہیں اور اگر اس وقت تک ، ان کے نرگسیت زدہ شخص کی زندگی میں کوئی اور بدقسمت ، تعلق/رشتہ آچکا ہو تو پھر، اپنے زہریلے حربے ، جن کا رخ گذشتہ اقساط میں کیا جا چکا ، ان پر ، اپلائی کرنا شروع کردیتے ہیں ، یعنی اس کو بے وقعت کرنا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ انہیں ہر وقت کوئی نہ کوئی شکار ، کوئی ایسا شخص ، جس کے ساتھ تعلق کو زہریلا کر کے ، اس سے اپنی منفی شخصیت، اور ذہنی عارضے کو توانائی مہیا کریں ، nHoovering nنامی nاس مرحلے کی میں ، وقت/مدت کی کوئی قید یعنی ، کب شروع ہوگا ، کتنا عرصا جاری رہے گا نہیں ہوتی۔
اگر ان کا شکار ان سے جان چھڑا کر کہیں اور شادی کرچکا ہے nیا اس کے بچے بھی ہو چکے ہیں nحتی کہ ، برسوں بات بھی ، یہ اپنے شکار کی زندگی میں ایک بار پھر، زہر گھولنے کے لیے تیار رہتے ہیں ، اپنی محبت جتا کر، nپرانے زخم کھول کر
ایک ، عارضی ملاقات کے ذریعے ان کا ذہن ، دوبارہ سے جکڑنے کے لیے ،یعنی یہ ، ان کی زندگی سے مستقلا جانے سے پہلے ، ایک آدھ بار ایسا کرتے ہیں nہووورنگ – hoover nکرنے کا یہ عمل ، nیہ فون کال بھی ہو سکتی ہے nمیسج / واٹس ایپ بھی nیا ، اس کے گھر پہنچ جانا بھی nکسی دوست کے ذریعے بھی رابطہ کرسکتے ہیں nn. اکثر اوقات، شکار کو ، یہ عمل ، کنفیوز کردیتا ہے کہ ، شاید ، وہ نارسسٹ، انہں ، واقعی مس کررہا ہے
جب کہ ، وہ محض ، اپنا کنٹرول دوبارہ چاہ رہا ہوتا ہے ، nخصوصا اس وقت ، جب ، نارسسٹ سے جان چھڑوانے ، تعلق / رشتہ ختم کرنے / مسترد کرنے میں ، پہل شکار نے کی ہو۔nnاگلی اقساط میں ہم مختصر تحاریر جانیں گے کہ nnوکٹم بلیمنگ یعنی شکار کو ہی ظالم قرار دے دینا ،
کیا اس NPD کا شکار افراد، بذات خود مظلوم ہوسکتے ہیں ؟۔
کیا ان کے ساتھ ، نرم خوئی / ہمدردی کا معاملہ کرنا چاہئے ؟
نارسسٹ کا جعلی خوش اخلاق ماسک اور گیس لائٹنگ nنارسسٹ کا اگلا شکارnn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-05-14
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد