پوسٹ – 2021-05-07

خود پسند کا شکنجہnnدسویں قسطnnکیس اسٹڈیnnمجھے لگتا ہے کہ مجھے ایک نارسسٹ سے پیار ہو گیا تھا، ، شروع میں، انتہائی، گرم جوش ، دعوے، تعریفیں، پیار محبت ، لیکن پھر آہستہ آہستہ وہ فیز آگیا، جہاں اس نے قدم پیچھے ہٹائے، اور nیہ ظاہر کرنا شروع کیا کہ جیسے ، جذبات کی پیاس ، ضرورت، محض مجھے ہی ہے، میں ہی محروم ہوں، اس نے مجھے، قابل چاہت اور قابل تحقیر دونوں بنا کر رکھ دیا ، ہمارے ڈیڑھ سال کے ریلیشن شپ میں ایک ہی سائیکل چلتا رہا ، اور وہ یہ کہ، کچھ ہفتوں کی غیر حاضری کے بعد، اگنور کرنے کے بعد، میری جان سولی پہ لٹکانے کے بعد جب اس کی آمد ہوتی ، مجھ بےوقوف کا اعتماد، اس پہ دیدنی ہوتا ، اور پھر دوبارہ سے،اس کا احتراز برتنا
مجھے اب تک سمجھ نہیں آتی کہ، بے حسی، غیر جذباتیت سے بھرپور اور ، پچھتاوے / پشیمانی سے عاری لوگ بھی ہوتے ہیں ؟
یہ انتہائی مشکل وقت تھا ، اس مرحلے سے گزرنے کے لیے کیا کیا جتن نہیں کرنے پڑے، بظاہر اس کے عشق میں بھی کمی نہیں تھی، مجھے لگتا تھا کہ ہم دونوں کی جوڑی آئڈیل ہے، مجھے یقین تھا کہ میری طرح اس کا پیار بھی سچا ہے،پر اب میرا خیال ہے،کہ نارسسٹ(خود پسندی کے ذہنی عارضے کاشکار افراد)، صرف اس وقت تک کسی کو چاہ سکتے ہیں، جب تک انہیں، تازگی ، نئی توجہ، کسی اور سے تعریف کی طلب نہیں ابھرتی ۔nnہم دونوں کراچی کے ایک ہاسپٹل میں کام کرتے ہیں ، اب بھی وہیں ہیں لیکن، اب چار ماہ سے ساتھ نہیں، پر اس کی یاد اب بھی ساتھ ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے، کہ اسے یاد کرنا میری غلطی ہے، اور تو اور اسے یاد کرنا میری چاہت یا خواہش بھی نہیں،۔ پھر ۔اسے چاہنا میری خواہش نہیں، پر چاہے بغیر رہا نہیں جاتا
اس نے اسی اسپتال میں۔ کسی اور سے راہ و رسم بڑھا لیے ہیں، وہ دونوں اب آوٹنگ بھی کرتے ہیں، nپتا نہیں کیوں ،پر یہ چیز مجھے اندر سے مارے ڈال رہی ہے،
نارسززم بارے جتنی نشانیاں عادات و خصائل، پیٹرن لکھے سب کو بغور پڑھا ہے، اور وہ بہت ہولناک حد اس پہ فٹ آتے ہیں،
شاید اب میں اپنے ،ختم ہوتے اعتماد کی بقا کی جنگ میں مشغول ہوں۔
کیوں کہ مجھے محسوس ہوتا یے، یہ سب میرا ہی فالٹ ہے، کم از کم صورتحال ایسی ہی تخلیق کی گئی، جب کہ حقیقت میں فالٹی وہ ہے،nnمیں اندر سے اس بات پہ پر اعتماد ہوں ، یقین ہے، اور حقیقت بھی کہ فالٹ اسی کا ہے، پر پھر بھی یہ بات مجھے کھائے جاتی ہے، کہ کہیں غلطی میری تو نہیں عجیب کشمکش اور نفسیاتی انتشار ہے۔
اس طرح کے جملوں سے اس نے مجھے چھلنی کردیا تھا
تم میں وہ بات نہیں ہے،
عجیب بوریت ہوتی ہے اس تعلق میں ، بہت خالی ہو تم
مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جو مجھے چیلنج کر سکے،
کاش مجھے میری چاہت اور ہم آہنگی کے مطابق لآئف پارٹنر ملے
مجھے فی الحال سیٹل نہیں ہونا ( جیسے اس نے صرف میرے لیے ہی سیٹل ہوناتھا)nnمستقل اس طرح کے تبصرے، جملے۔ جس سے مخاطب کا اعتماد کھونے لگے، یقین ہونے لگے، nکہ شاید فالٹ اس کا اپنا ہے، اور یہ گلے شکوے ٹھیک ہیں،
اور جب میں نے اس سے سوال کرنا شروع کیے، اس کے متضاد رویوں پہ آواز اٹھائی، اپنے تحفظات کا اظہار کیا،
اسے بتایا کہ یہ تبصرے، بہت تکلیف دہ اور تلخ ہیں، تو اس کا کہنا تھا ، مجھے ضرورت سے زیادہ حساس ہو کر، چھوٹی چھوٹی چیزوں کو سر پہ سوار نہیں کرنا چاہیے،
اور عین اسی لمحے یو ٹرن لے کر، قلابازی کھا کر مجھے باور کروایا جانے لگتا کہ اسے مجھ سے کتنا پیار ہے، اس نے مجھے کتنا مس کیا ، میرے بارے میں کتنا سوچا،
گویا یہ حساس ہونا نہیں تھا ؟۔
اب جب وہ کسی اورکے ساتھ ہے تو میرے دماغ میں بس یہی ہولناک سوچ منڈلاتی ہے کہ کیا ، میں اس قابل نہیں، مجھے معلوم ہے کہ مسئلہ اس کا تھا
پر مجھے اپنی سوچوں کو سنبھالا دینے میں بہت دشواری پیش آرہی ہے nغصہ، ڈپریشن، چڑچڑاہٹ، فرسٹریشن، مایوسی، میرے پلے بس یہی ہے، اور تو اور ،
لوگ اس کے بارے میں جب تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں،
اس کی ظاہری شخصیت، خوبصورتی، اس کی چرب زبانی، دل موہ لینے والی باتیں حتی کہ ایماندار اور بزلہ سنج تک کہہ دیتے ہیں، nآف کورس یہی تو اس کا ماسک ہے، nمیں اسکا پہلا شکار نہیں ہوں، اور نہ ہی یہ اختتام ہے،اس کی فتوحات کا
اپنے حلقہ احباب کے ساتھ بھی اس کا یہی رویہ ہے
وہ کسی کی بھی کیئر/پروا سے عاری ہے
اوہ بات کہاں سے کہاں نکل گئی، nشاید مجھے یہ پوچھنا کہ، میں اس کے بارے میں سوچنا، اور اس پر اپنا obsession، جنون کیسے ختم کروں،
مںفی سوچوں کو کیسے روکوں،
کیوں کہ اکثر میرے ذہن میں اس کے،یہی الفاظ گھومتے ہیں
کیا میں بور ہوں، کیا میں کسی لائق نہی، مجھ میں کوئ کمی ہے، مجھے پتا ہے ایسا کچھ نہیں ہے پر اس نارسسٹ ہے ساتھ گزارے ماہ سال نے نفسیات کا انگ انگ زہر کردیا ہے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.