پوسٹ – 2021-05-06

چھاوں میں پڑے مردےnnدس مارچ دوہزار تیرہnn اس تحریر کا ٹارگٹ سب نہیں، محض وہ ہیں، جنہیں، درج ذیل جملوں سے سپیسفائی کیا گیا ہے، ظاہر ہے سب ایک جیسے نہیں ہوتے، اور یہ بھی کوئی یونی ورسل فارمولا نہیں کہ غیر جو ہوگا وہ ضرور بالضرور اچھا ہوگا، پر کم ازکم ، قوت فیصلہ کی گروتھ تو ہو۔۔۔ n، خیر۔۔ تو بات یہ ہے کہ nn’اپنا مارے گا تو چھاوں میں ڈالے گا’nnجیسا، بزدلانہ محاورہ بیچاری کاکی منی چنی لڑکیوں یا ان لونڈوں کو ایموشنل بلیک میل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ایسی پٹی پڑھانے والے وہ حضرات ہوتے ہیں جو اکثر یہ کہا کرتے ہیں “بھئی ہمارے زمانے میں تو ” ۔۔۔ ” بھئی آجکل کی نوجوان نسل ” وغیرہ وغیرہ ۔۔ سمجھ رہے ہیں نا ؟n ہاں تو اکثر کزن میریجیزیا لڑکیوں/لڑکوں کو اپنی پسند کی شادی سے روکنے کے پیچھے یہ چند وجوہات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ایسے محاورے بنتے ہیں وجوہات ملاحظہ فرمائیں ۔nnان میں سے چند تو خود ایسے کپلز نےبتائیں ہیں کہ ہمارے بڑوں نے ہہی کہہ کر منع کیا ہمیں رشتوں سے۔
مثلاnnسب سے زیادہ عجیب یہnn”اگرہم اپنے لڑکوں کی شادی باہر کریں گے تو ہماری بیٹیوں کو خاندان میں کوئی نہیں پوچھے گا” والی سوچ ۔۔nn “جائیداد خاندان میں رہی رہے ” یا پھر اور آگے بڑھیں تو ” اللہ تعالی سے اولاد کی امید یہ سوچ کر لگانا جب میرا بیٹا ہوگا تو میری بہن کی بیٹی میری بہو بنے گی “nگویا اولاد کا مقصد بس آپ کی خواہشات پر پورا اترنا ہے چاہے ساری عمر ان کی اپنی خواہشات ذبح ہوتی رہیں ، لڑکیاں/لڑکے سفاری پارک ، قائیداعظم کے مزار، میکڈونلڈز، کے ایف اسی/ مالز اس لیے جاتی ہیں کیوں کہ آپ ان کی پسند کو گھر میں کھانے پر انوائیٹ نہیں کرتے ۔۔ ہاں خاندان میں کوئی پسند ہے تو ایک الگ بات ہے ۔۔ لیکن مسلسل کزن میریجز وہ بھی ایسی نیت سے کہ ” اپنا مارے گا بھی تو چھاوں میں ڈالے گا۔” ایسے لوگوں کو یہ ضرور سوچنا چاہئے کہ nn۔ “جب سو کالڈ اپنے نے مار ہی دیا تو چھاوں میں ڈالے یا دھوپ میں کیا فرق پڑتا ہے ۔؟nn۔ مردے کے لیے کیا دھوپ کیا چھاوں؟nn اور اپنا ہو گا تو مارے گا ہی کیوں؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.