پوسٹ – 2021-05-05

خودپسند کا شکنجہnnتیسری قسطnnخود پسندی / نرگسیت کے ذہنی عارضے کا مریض – کس طرح شکار کھیلتا ہے ؟nnگویا ان کے ریلیشن شپ کا شیطانی سائیکل آغاز ہوتا ہے nانتہائی مٹھاس بھرا، آپ کو پوجنے کی حد تک آئیڈلائیز کرنا، جسے ہنی مون پیریڈ بھی کہہ سکتے ہیں، جہاں، یہ آپ کی بہت کئیر کریں گے، بہت پیار کریں گے، آپ کے قصیدے پڑھیں گے، اور پھر شروع ہوگا، ان کا اصل گیم nآپ کو بے وقعت کرنا، nآپ کو کچرا کردینا، nاور یہ کام بہت حکمت عملی کے ساتھ کرتے ہیں۔ nحتی کے یہ ہنی مون فیز میں بھی کچھ ایسے سراغ دے رہے ہوتے ہیں، جن سے ان کا نارسسٹ ہونا، پتا چل رہا ہوتا ہے nلیکن اس وقت سمجھ نہیں آرہا ہوتا، کیوں کہ انہیں پتا ہوتا ہے آپ کو سمجھ نہیں آئے گا nآپ کو ان کی بے جا تلخی اور اکھڑ پن، محض ان کی تعمیری تنقید محسوس ہوگی، ان کی ‘اظہار کی طاقت’ لگے لگی، nآپ خود انہیں مارجن دیں گے کیوں کہ وہ اپ کو ہنی مون فیز میں پر فریب اور حیرت انگیز حد تک مینی پولیٹ کرچکے ہوں گے، کہ آپ خود کو غلط اور ان کے ، بے جا اور متواتر، ‘مس بی ہیو’ کو بھی ، خود سے ہی ، جسٹی فائی کرنے لگو گے۔ nیہ نارسسٹ آپ کی ، شخصی کمزوریوں(insecuirities ) اور قابل فخر خوبیوں، دونوں کو ہی ٹارگٹ کرتے ہیں، یہ مکس گیم کرتے ہیں، اگر آپ ان پہ آشکار کر بیٹھیں، کہ آپ، کس چیز کو لے کر بہت ہی زیادہ حساس/ عدم تحفظ۔ کا شکار ہیں، یعنی آپ کا ٹرگر پوائنٹ ، تو یہ ضرور بالضرور، کسی نہ کسی موقع، پہ، س بارے میں، آپ پر کمنٹ پاس کریں گے، nاور ایسا ایک آدھ بار نہیں ہوگا کہ، چلو نادانستگی میں ہو nایسا بارہا ہوگا، جب موقع ملے گا ہوگا۔nn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.