خودپسند کا شکنجہnnچوتھی قسطnnخود پسندی / نرگسیت کے ذہنی عارضے کا مریض – کس طرح شکار کھیلتا ہے ؟nnاگر آپ انہیں اپنی nخوبیاں بتائیں گے ، اپنی شخصی بہتری ان پر آشکار کریں گے ، اپنی اچیومنٹس ان سے شئیر کریں گے nnتو وہ ، اسے بہت “نارملائز” کردیں گے ، آپ کی خوشی آپ کا فخر، سلب کرلیں گے ، n”یہ تو کوئی بڑی بات نہیں “n”اس میں ایسا کیا خاص ہے”nیا پھر ، آپ کو بے وقعت کرنے کے لیے ، nتلخ / طنزیہ لطائف کا سہارا لیں گ ، یا پھر سو کالڈ” سفاک سچائی بیان کریں گے ، گالیاں ، القابات سے نوازنا،
حقارت سے بھرا طنز کریں گے ، nپیار / مٹھاس سے مکمل کنارہ کرلیں گے ، جب بات آپ کی تعریف کی آئے nکھلے یا ڈھکے چھپے انداز میں ، آپ کو nنیچا دکھائیں گے nغیر صحت مندانہ موازنے کریں گے تاکہ ، آپ کے اندر بے وقعتی کو جنم دیا جائے nآپ کو اپنی ہی نظروں میں تباہ کردیا جائے nآپ کے فلاں دوست کہاں سے کہاں پہنچ گئے nآپ کے پاس کیا ہے ، ان کے پاس کیا ہے nاسے دیکھو کیسا طرز زندگی ہے اور خود کو دیکھو
اس نے فلاں مہینے اتنے کا سوٹ خریدا تھا
اس نے فلاں سال ، اس ہوٹل میں سالگرہ منائی تھی اور تم کہاں ، لے کر آگئے ہو nان “نارسسٹ” کی یہ بے وقعتی اتنی گھناونی ہوتی ہے کہ nکہ گھنٹوں پہ محیط ہوجاتی ہے ، nپھر یہ نارسسٹ جعلی شرمندگی ، مٹھاس اور پچھتاوے کا مظاہرہ کرتا ہے nتاکہ دوبارہ آُپ کی عزت کی کھیتی اگا کر اس پر رندا پھیر سکے nیہ چکر چلتا رہتا ہے nn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-05-05
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد