پوسٹ – 2021-05-04

مطلب ، یہ عالم ہے کہ ، اب آپ ، تفریحا ہی سہی ، لیکن ، سافٹ وئیرز/ایپس کے ذریعے خود کو جاننے کی کوشش کررہے ہو ، ان کے ذریعے اپنی ذات کو ویلیدیٹ کرکے دنیا کو بتا رہے ہو کہ ، آپ میں کیا کیا خوبیاں ہیں ، آپ دس سال بعد کیسے لگو گے ، آپ کب مرو گے ، آپ کی لائف میں کتنی محبتیں ہیں ، آپ کتنے رومانٹک ہو ، آپ کس اداکار سے شباہت رکھتے ہو — nمطلب سمجھتے ہو ان حرکات کا ؟
میں ، میں ، اور صرف میں اور مجھے کہیں سی ، ویلیڈیشن ، تعریف، واہ واہ ، مل جائے ، میری ذات کو وقعت دے کوئی ، کسی طرح
لیکن ، اگر خود شناسی / ادراک کے مراحل پر عمل کرنے کی بات آئے ، شخصی بہتری اور حقیقی کوالٹی آف لائف کو بڑھانے کی بات آئے تو، آپ کتنا فٹ ، بیک فٹ چلے جاتے ہو ، پتا ہے نا ، کیوں کہ ، وہ دھیرج والا اور آہستہ آہستہ والا کام ہے ، اور مستقل مزاجی اور تپسیا مانگتا ہے ، لیکن وہ آپ نے صرف نو سے پانچ کی نوکری میں دینی ہے ، کہ پیسے نہی٘ں ملتے شخصی بہتری کے ، کوالٹی آف لائف بڑھانے سے تنخواہ نہں بڑھتی ، کیوںکہ ایمپلائر کو اچھا شخص نہں بار بردار کھوتا چاہئے ہوتا ہے ، اور ظاہر ہے ، کھوتا تھک ہار کر ، رات میں سافٹ وئیر/ایپ ، موٹی ویشنل سپیکنگ ، سچے جھوٹے ، مذہبی افیونی کرامات وغیرہ سے ہی ، وقتی انرجی لے گا پھر ، اگلی صبح تک کے لیے —

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.